اس کی ہر چیز مہنگے برانڈ کی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے بچوں کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ

image


بچے تو سب کے ہی پیارے ہوتے ہیں لیکن شوبز ستاروں کی کیا ہی بات ہے۔۔۔وہ اپنے بچوں کی کرتے ہیں ایسی تیاریاں کہ لگتا ہے کسی محل کے چشم و چراغ ہوں۔۔۔

ساحر لودھی کی بیٹی زارا
کافی عرصہ انتظار کے بعد ساحر لودھی کے گھر میں آئیں جب ننھی زارا ۔۔۔تو ساحر لودھی کے سارے گھر والے تو تھے ہی فدا لیکن خود ساحر لودھی اور ان کی بیگم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارا سب کچھ اب زارا پر ہی شروع ہوگا اور زارا پر ہی ختم۔۔۔گھر بھر کی لاڈلی ننھی زارا کی ایک بب بھی کسی سستے برانڈ کی نہیں ہوتی۔۔۔وہ زیادہ تر امریکہ میں ہوتی ہیں اپنی والدہ کے ساتھ اور ان کے انداز کافی شاہانہ ہیں۔۔۔ان کی تیاریاں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی ملک کی شہزادی ہوں۔۔۔خود پھپھو شائستہ لودھی بھی ان کی تیاریوں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیتیں۔۔

image


صنم جنگ کی بیٹی الایا
ننھی الایا کیونکہ چار خالاؤں کی بھی لاڈلی ہیں اس لئے ان کے کپڑے باقاعدہ ڈیزائن ہوتے ہیں۔۔۔ان کی پونی سے لے کر جوتے تک ہر چیز نا صرف میچنگ کی ہوتی ہے بلکہ اس میں کوالٹی کا بھی کافی خیال رکھا جاتا ہے۔۔۔صنم جنگ خود بھی ان کی تیاری میں کوئی کمی نہیں آنے دیتیں لیکن ابا اور خالائیں تو بس یہی سوچتی ہیں کہ کس طرح الایا جعفری سب سے جدا نظر آئیں۔۔۔اکثر ان کے کپڑے اپنی امی کی میچنگ کے ہوتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ وہ بہت ہی پیاری بھی لگتی ہیں-

image


سائرہ شہروز کی بیٹی نورے
بیٹیاں تو ویسے بھی تیار ہوں تو لگتا ہے کہ پریاں تیار ہوگئیں۔۔۔لیکن سائرہ شہروز نورے کے کپڑوں کی خریداری میں بہت سلیکٹو ہیں۔۔۔وہ بہت ہلکے اور آرام دہ کپڑے لیتی ہیں اور کپڑے ہمیشہ مہنگے اور دلفریب ہوتے ہیں۔۔۔انہیں اپنی بیٹی پر زیادہ تر ہلکے رنگ پسند ہیں اور نورے کو اکثر ہلکے رنگ کی فراکس یا شلوار قمیض میں ہی دیکھا گیا ہے

image


ندا یاسر کے بیٹے بہلاج
دو بچوں کے بعد کافی انتظار ہوا اور بہلاج زندگی میں آئے تو ندا کو تو یوں لگا جیسے وہ پہلی بار ماں بنی ہیں۔۔۔بہلاج اس دور میں آئے جب ندا کے پاس بھی پیسہ اور اسٹائل اور سمجھ دونوں آچکے تھے اس لئے انہوں نے بہلاج کی تیاریوں میں اپنے سارے ارمان نکالے ہیں۔۔۔وہ اعلیٰ ترین کپڑے مختلف ممالک سے لیتی ہیں اور ساتھ ہی میچنگ کے جوتے، ٹوپی اور مختلف آئٹمز جو بہلاج کو سب سے منفرد بنا سکیں۔۔۔ندا یاسر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہلاج کو صرف اور صرف برانڈڈ کپڑے پہنائیں اور ان کے بیٹے کی تیاری کسی شہزادے سے کم نا ہو-

image


آئزہ خان کی بیٹی حورین
پہلا بچہ اور خاص طور پر بیٹی ہو تو مائیں اپنے سارے ارمان نکالتی ہیں اور یہی کچھ ہوا آئزہ خان کے ساتھ۔۔۔انہوں نے حورین کی تیاریوں میں ہمیشہ بہترین کی ہی کھوج کی ہے۔۔۔حورین کی سالگرہ پر بھی ان کے کپڑے باقاعدہ آرڈر پر بنوائے جاتے ہیں اور فوٹو شوٹ کی تیاریاں الگ ہوتی ہیں۔۔۔حورین کے کپڑے اور جوتے بہت مخصوص جگہوں سے ہی لئے جاتے ہیں اور وہ کافی قیمتی ہوتے ہیں۔۔۔آئزہ کو حورین ہمیشہ شوخ رنگ کے کپڑوں میں ہی پسند ہیں خاص طور پر گلابی اور پیلے۔۔۔لیکن لگتا ہے کہ دانش تیمور کو سفیدرنگ میں ہی حورین زیادہ پیاری لگتی ہیں ۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: