میرے والد نے میری ماں کو چھوڑ دیا تھا مگر میں نے کینسر کے مرض میں ان کی نہ صرف خدمت کی بلکہ ۔۔۔۔ شوبز کے ستاروں کے کینسر میں مبتلا ماں باپ

image
 
ماں باپ کی خدمت اولاد پر فرض ہوتی ہے اور جن لوگوں کی تربیت اچھی بنیادوں پر ہوتی ہے وہ اپنے ماں باپ کے بوڑھے ہونے کے بعد انہیں تنہا نہیں چھوڑتے- دنیا کی نظر میں وہ جتنے بھی بڑے بن جائيں مگر ان کا اصل بڑا پن اسی وقت سامنے آتا ہے جب وہ اپنے ماں باپ کو اس وقت سہارا دیتے ہیں جب ان کو ان کی ضرورت ہوتی ہے- ایسے ہی کچھ شوبز سے ستاروں کے والدین کو جب کینسر جیسے موذی مرض نے گھیر لیا اس وقت انہوں نے نہ صرف اپنے ماں باپ کا خیال رکھا بلکہ اس وقت اپنے ماں باپ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہو گئے-
 
1: سجل علی کی ماں
سجل علی کے والد نے ان کی والدہ کو بہت بچپن ہی میں چھوڑ دیا تھا اور ساری عمر ان لوگوں نے اپنے باپ کے بغیر اپنی ماں کے سہارے زندگی گزاری تھی- مگر جب اچھا وقت آیا اور سجل علی اور صبور علی نے عزت ، دولت اور شہرت حاصل کر لی تو اس وقت ان کی ماں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئیں اور 2018 میں اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ گئیں-
image
 
2: سویرا ندیم کی سوتیلی ماں
سویرا ندیم کی سوتیلی ماں مدیحہ گوہر جنہوں نے نہ صرف سویرا ندیم کی پرورش کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کے شعبے میں بھی ان کو روشناس کروانے والی مدیحہ گوہر ہی تھیں- انہوں نے کینسر کے مرض کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا مگر بالآخر اس بیماری کے آگے ہتھیار ڈال دیے-
image
 
3: سارہ خان کی ماں
سارہ خان کی والدہ بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں ان کے پسماندگان میں سارہ خان اور نور خان سمیت تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل تھے-
image
 
4: صنم بلوچ
صنم بلوچ کے بارے میں کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان کے والد کو بھی کینسر تھا مگر چونکہ بچپن ہی سے وہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہ رہی تھیں تو انہوں نے اپنے والد کے کینسر کی خبر کسی سے بھی شئیر نہیں کی- مگر ان کے مرنے سے قبل صنم بلوچ نے نہ صرف ان کو معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کی-
image
 
5: صنم سعید
صنم سعید کی والدہ کو بھی کینسر تھا مگر صنم سعید شادی کے بعد ملک سے باہر چلی گئی تھیں مگر ان کو اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے بار بار پاکستان آنا پڑتا تھا جو کہ ان کے شوہر پسند نہ تھا- اس وجہ سے انہوں نے اس موقع پر اپنی ماں کو اپنی شادی سے زیادہ اہمیت دی اور والدہ کی دیکھ بھال کے لیے طلاق لے لی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: