لالی ووڈ یعنی بڑی اسکرین ہر ستارے کا خواب ہوتی ہے لیکن ایک دور تھا جب یہ
دنیا چمچاتی تھی۔۔۔اسے جادوئی دنیا کہا جاتا تھا جہاں اگر قسمت کا ستارہ
چمک گیا تو سمجھیں راتوں رات ستارہ دلوں میں بس جاتا تھا اور تاریخ رقم
ہوجاتی تھی۔۔۔لیکن اس دنیا میں ایسے کئی نام تھے جو بہت کامیاب ستارہ بنے
بھی لیکن اپنے عروج پر اسے چھوڑ دیا۔۔۔
مسرت نذیر
مسرت نذیر وہ ستارہ تھیں جن کے والد ایک سرکاری محکمے میں ملازم تھے اور وہ
بہترین آواز کی مالک تھیں۔۔۔ان کے والد کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنیں لیکن
وقت اور حالات نے اجازت نا دی اور مسرت نذیر اپنے شوق کو جاری رکھنے کا
فیصلہ کرتے ہوئے ریڈیو میں آئیں۔۔۔وہاں اتنی کمائی نہیں تھی۔۔۔لیکن وہیں
انہیں ملے فلمساز انور کمال پاشا۔۔۔جنہوں نے مسرت نذیر کو دیکھتے ہی اپنی
فلموں میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔لیکن مسرت نذیر نے اس بات سے صاف انکار
کردیا۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں میں فلموں میں کام نہیں کروں گی کیونکہ یہ مرے
ابو کو پسند نہیں ہے۔۔۔انور کمال پاشا اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے اور وہ
مسرت نذیر کے گھر پہنچ گئے۔۔۔ان کے والد کو منایا اوریہ وعدہ کیا کہ وہ
کبھی کسی فحش سین یا کام کا حصہ نہیں بنیں گی اور انہیں ہمیشہ عزت ہی ملے
گی۔۔۔یوں مسرت نذیر فلموں میں آئیں اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلموں کا
خزانہ دے ڈالا۔۔اب وہ ایک ایسا ستارہ تھیں جنہوں نے لالی ووڈ کو آسمان تک
پہنچا دیا تھا۔۔۔لیکن اپنے عروج پر انہوں نے ایک فزیشن سے شادی کی اور فلمی
دنیا کو خیر آباد کہہ ڈالا۔۔۔اپنے شوہر کے ہمراء کینیڈا گئیں اور تین بیٹوں
کی ماں بن گئیں۔۔۔ان کی زندگی خوشیوں سے بھرپور ہے۔۔۔شادی کے بیس سال بعد
وہ اپنی اسی گریس کے ساتھ واپس آئیں لیکن صرف گانے کے لئے اور بہترین گانے
گا کر ایک بار پھر کینیڈا چلی گئیں-
|