سوشل میڈیا پر ایسی کئی باتیں ہیں جو ایک بار اگر منظر عام پر آجائیں تو
پھر بات سے بات نکلتی ہے اور اسے روکنا مشکل ہی ہوجاتا ہے۔۔۔سیاسی شخصیات
ہوں یا شوبز کے ستارے۔۔۔اپنے کچھ انکشافات سے عوام کے سامنے سوالیہ نشان
چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ عرصہ میں اس کی جھلک نظر آہی جاتی ہے-
ایسے ہی کچھ انکشافات کچھ عرصہ قبل مبشر لقمان کے شو میں ہوئے جب مبشر
لقمان نے عامر لیاقت کو اسٹوڈیو میں اور وسیم بادامی کو دوسرے اسٹوڈیو میں
مدعو کیا اور وسیم سے کہا کہ آپ عامر لیاقت کو شادی کی مبارکباد دینا چاہیں
گے۔۔۔جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ میں بذات خود ان کے گھر گیا تھا اور
مبارکباد دی تھی۔۔۔ان سے میرا بہت خاص رشتہ ہے۔۔۔جس پر مبشر لقمان نے کہا
کہ آپ کب ایسی کوئی خبر سنا رہے ہیں تو عامر لیاقت نے فوراً کہا کہ بہت
جلد۔۔۔اور اس میں میرا بہت اہم کردار ہوگا۔۔۔معاملہ چل رہا ہے۔۔۔وہ رن چھوڑ
چکی ہیں اور اب بات بڑھے گی۔۔۔وسیم بادامی کے چہرے پر کئی رنگ آگئے اور وہ
بات بدلنا چاہ رہے تھے۔۔۔اب اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت ہی بتائے
گا-
|