مجھے دیکھتے ہی اس کی آنکھوں میں چمک آجاتی ہے۔۔۔ستاروں کے بچے اپنے چچاؤں کے ساتھ

image


رشتے تو سارے ہی بہت خوبصورت ہوتے ہیں لیکن بچوں کے لئے ان کے چچا کا رشتہ بہت ہی مزیدار ہوتا ہے ۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے بچے اپنے چچاؤں سے کافی مانوس ہیں۔۔۔اور چچا اور بھتیجے اور بھتیجیوں کی یہ جوڑیاں بہت ہی پیاری لگتی ہیں۔۔۔

یاسر نواز کے بچوں کے چچا
اداکار دانش نواز کی شخصیت ویسے بھی بہت مزیدار ہے اور جب وہ مل کر بیٹھتے ہیں یاسر نواز کے بچوں فرید، صلہ اور بہلاج کے ساتھ تو چچا کا روپ ہی ہوتا ہے نرالا۔۔۔زمانے بھر کے مذاق انہیں سوجھتے ہیں اور وہ جس طرح اپنے بچوں کے دیوانے ہیں ویسے ہی ان کا پیار اپنے بھتیجے بھتیجیوں کے لئے ہے۔۔۔وہ بہلاج کو پیار سے بلو کہتے ہیں اور اس کی ہر ادا پر قربان ہوتے ہیں

image


دانش تیمور کے بچوں کے چچا
دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور اپنے بھتیجے اور بھتیجی کے دیوانے ہیں اور ان کا شام میں سب سے پسندیدہ کھیل ہے رایان تیمور کو اپنے پیٹ پر بٹھا کر اس سے کھیلنا۔۔۔ان کا لاڈ پیار ان کے بچوں کے لئے اور بھائی کے بچوں کے لئے بالکل برابر ہے اور چچا کے ساتھ دانش کے دونوں بچے کافی مزے کرتے ہیں

image


علی ظفر کے بچوں کے چچا
گلوکار علی ظفر کے بچوں کے چچا دانیال ظفر تھوڑی کھلنڈری طبیعت کے ہیں اور ان کا پیار بھی بہت انوکھا ہے۔۔۔وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے سب کچھ بھلا دیتے ہیں۔۔۔علی ظفر کے بیٹے اذان اور بیٹی علیزہ دونوں کیس اتھ ہی ان کی دوستی ہے لیکن اذان کے ساتھ ایک الگ ہی بونڈ ہے

image


طیفور خان کے بچوں کے چچا
اداکار طیفور خٓن کے بچوں کے چچا بھی بہت مشہور اداکار ہیں سمیع خان۔۔۔اور جب سمیع خان کی زندگی میں ان کی بیٹی شامل نہیں ہوئی تھی تو گھر میں موجود یہ دو ننھے ستارے ہی ان کی جان تھے۔۔۔اب اس محبت میں ان کی بیٹی بھی شامل ہوچکی ہے لیکن چچا کا پیار آج بھی اپنے بھتیجے اور بھتیجی کے لئے اس طرح قائم ہے

image
YOU MAY ALSO LIKE: