|
عام طور پر ماں کا خیال آتے ہی ادھیڑ عمر ایک دوشیزہ کا چہرہ نظر کے سامنے
سے گزر جاتا ہے مگر ہمارے شوبز کے کچھ خوبصورت اور طرح دار افراد ایسے بھی
ہیں جن کی ماؤں نے اس تاثر کو رد کر دیا ہے اور ان کو دیکھ کر دیکھنے والے
بے ساختہ یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ یہ تو بڑی بہن لگتی ہیں ایسے ہی کچھ
سیلیبریٹیز کے بارے مین آج ہم جانیں گے-
1: نیلم منیر کی والدہ
اداکارہ نیلم منیر کا تعلق انتہائی قدامت پرست صوبے کے پی کے سے ہے ان کی
والدہ نے شوہر کے انتقال کے بعد کراچی جیسے شہر میں تنہا اپنی بچیوں کی
پرورش کی اور ان کو دیکھ کر کسی بھی طرح اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ انہوں نے
زندگی میں اتنی مشکلات کا سامنا اس کم عمری میں کیا ہوگا- نیلم منیر کے
ساتھ ان کی تصاویر دیکھ کر یہ کہنا مشکل ہی لگتا ہے کہ وہ اتنے بڑے بچوں کی
ماں ہیں-
|
|
2: نمرہ خان کی والدہ
اداکارہ نمرہ خان کی والدہ جو کہ خود بھی ایک کیرئیر وومن ہیں اور اپنا
کاروبار چلاتی ہیں انہوں نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے اور ان کو دیکھ کر
ان کی اصل عمر کا اندازہ لگانا بہت ہی مشکل لگتا ہے-
|
|
3: مہوش حیات کی والدہ
مہوش حیات اور ان کی والدہ کے چہروں میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے اور ان کو
دیکھ کر بے ساختہ انسان کہہ بیٹھتا ہے کہ یہ تو بڑی بہن ہی ہیں ۔ مہوش حیات
کے کیرئير میں ان کی والدہ کا بہت اہم کردار ہے اسی وجہ سے اکثر و بیشتر
مواقعوں پر یہ دونوں ایک ساتھ نظر آتی ہیں-
|
|
4: نتاشا خالد کی والدہ
نتاشا خالد جو کہ مشہور گلوکارہ میڈم نور جہاں کی نواسی ہیں ان کی والدہ نے
بھی ملکہ ترنم نور جہاں کی طرح اپنی عمر کو روک رکھا ہے- اور ان دونوں کی
تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ لکانا مشکل ہی ہوتا ہے کہ ان کی والدہ زیادہ
خوبصورت ہیں یا نتاشا خالد زیادہ حسین ہیں-
|
|
5:مومنہ مستحسن کی والدہ
یہ ماں ہے یا جڑواں بہن مومنہ کی والدہ کے دیکھ کر بے ساختہ لوگ یہ سوال
پوچھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں- اور ان کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے
دو ہم عمر بہینں ایک جیسے انداز میں ایک ساتھ کھڑی ہیں یقین نہ آئے تو خود
ہی دیکھ لیں-
|
|
6: احد رضا میر کی والدہ
احد رضا میر کی والدہ ماضی کے چاکلیٹی ہیرو آصف رضا میر کی شریک حیات ہیں
اگرچہ ان کا تعلق براہ راست شوبز سے نہیں ہے- مگر اس کے باوجود انہوں نے
اپنا خیال رکھا ہے اور اپنے آپ کو اتنا فٹ رکھا ہے کہ ان کو دیکھ کر عمر
بھی دھوکہ کھا بیٹھی ہے اور ان کو جوان ہی ثابت کرتی ہے-
|
|