|
|
بچوں کو سنبھالنا اتنا آسان نہیں اور خاص طور پر اگر وہ شوبز کی ماؤں کے
بچے ہوں۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ بہت بڑی بڑی باتیں کرنے والی خواتین اپنے بچوں
کے لئے بہت نرم مزاج رکھتی ہوں گی۔۔۔لیکن نہیں جناب۔۔۔وہ ماں ہی کیا جو
بچوں کو دن میں دس سے بارہ بار گھور کر نا دیکھے۔۔۔ |
|
ثروت گیلانی |
ایک انٹرویو میں ثروت نے بتایا کہ فہد بچوں سے بہت زیادہ نرم اور ٹھنڈا
رہتا ہے جبکہ مجھے غصہ آجاتا ہے اور میں جب بھی بچوں کو سلانے لگتی ہوں تو
فہد ان کی حمایت بھی کرتا ہے۔۔۔ثروت کا کہنا ہے کہ بچوں کو سنبھالنے کے لئے
اصول بنانے پڑتے ہیں اور ماں باپ میں سے کسی ایک کو ان اصولوں پر عمل
کروانا ہی پڑتا ہے- |
|
|
صبا فیصل |
اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امی کو اتنا غصہ آتا
تھا کہ وہ چپل بھی مارتی تھیں۔۔۔ان کا غصہ بہت خطرناک ہے اور وہ کافی سخت
مزاج والدہ ہیں۔۔۔حالانکہ بچے ان سے بہت زیادہ قریب ہیں لیکن امی سے پٹنے
والے دنوں کی تعداد بھی خاصی طویل ہے اور ان کی بادشاہت میں کسی کی جرات
نہیں جو انہیں بچاتا- |
|
|
حرا مانی |
حرا مانی کا غصہ بھی بہت تیز ہے اور ان کے بچے اس معاملے میں تھوڑے ڈھیٹ
ہوچکے ہیں اس لئے ان پر اماں کی ڈانٹ کا اثر زیادہ دیر نہیں رہتا۔۔۔حرا کا
غصہ اپنے میاں کے لئے بھی اتنا ہی خطرناک ہے اور وہ غصے میں صرف الفاظ کا
ہی نہیں یاتھ کا استعمال بھی کر لیتی ہیں۔۔۔جتنا شدید پیار اتنی ہی شدید
مار- |
|
|
شائستہ لودھی |
شائستہ لودھی بظاہر تو بہت ہی نرم مزاج اور بچوں کے آگے بے بس نظر آتی ہیں
لیکن حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہے۔۔۔وہ اپنے بچوں کو بہت اصولوں کے ساتھ
زندگی گزارنے کا طریقہ سکھا رہی ہیں۔۔۔ان کے بچے ان کے حکم کی کبھی خلاف
ورزی نہیں کرتے اور باوجود زندگی کی تلخیوں کے شائستہ کے بچوں کے دل میں ان
کے لئے کبھی کوئی شکوہ یا برائی نہیں آئی- |
|