رمضان کے آنے سے دو مہینے پہلے ہی رمضان کی تیاریاں مختلف چینلز پر شروع
ہوجاتی ہیں۔۔۔ایک دور تھا جب یہ رمضان ٹرانسمیشن مختلف ایجنسیز کے ہاتھوں
میں دے دیئے گئے تھے اور وہ پروڈکشن ہاؤس کو ساتھ ملا کر اس ٹرانسمیشن سے
لاکھوں اور کروڑوں روپیہ بھی بناتے تھے اور رمضان بھی سجاتے تھے۔۔۔پچھلے
سال تک رمضان ٹرانسمیشن ایک مقابلے کے سوا کچھ نا رہی تھی۔۔۔وہ محبت، وہ
سکون، وہ مزہ جو ان ٹرانسمیشنز کے ساتھ جڑا تھا کمرشلزم نے نوچ ڈالا
تھا۔۔۔یہ مقابلہ اس سال بھی ہوگا لیکن اس بار بازی تھوری پلٹنے والی ہے۔۔
جیو ٹرانسمیشن کی میزبان
پچھلے دو سالوں سے رابعہ انعم جیو کے احساس رمضان ٹرانسمیشن کی ذمہ داری
سنبھالتی رہیں۔۔۔جیو نے انہیں پہلے سمیع خان کے ساتھ میزبان بنایا لیکن
انہوں نے جب خود کو ثابت کیا تو اگلے سال تنہا انہیں میزبانی کے فرائض دیئے
گئے۔۔۔لیکن اس سال یہ چہرہ جیو کے ساتھ نہیں جڑا۔۔۔رمضان ٹرانسمیشن کی اس
سال کی ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی معصوم صورت صنم
جنگ۔۔۔صنم جنگ اس سے پہلے رمضان میں اپنے مارننگ شو کی نشست تو سنبھالتی
رہی ہیں لیکن یہ مقابلہ ذرا اور مشکل ہوگا۔۔۔جیو کی تیاریاں تو عروج پر ہیں
اب دیکھتے ہیں کہ اس سال وہ کتنی کامیابی سمیٹ پاتے ہیں-
|