کون نہیں جانتا کہ اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنی نوجوانی میں شادی شدہ زندگی
کے حوالے سے ایک تکلیف دہ باب دیکھا۔۔۔ان کی زندگی میں پہلی بار آئے فرید
احمد۔۔۔یہ وہی فرید احمد تھے جو زیڈ ڈبلیو کے فرزند تھے اور ان کی منگنی
اداکارہ شمیم آراء سے طے تھی۔۔۔لیکن زیڈ ڈبلیو اپنے بیٹے کی شادی شمیم آراء
سے نہیں کرنا چاہتے تھے۔۔۔
اس بات کا وہ اندازہ بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ان کی ایک ناپسندیدگی نا جانے
کتنے گھروں کو برباد کرنے والی تھی۔۔۔شمیم آراء کی شادی والے دن فرید احمد
بارات لے کر نا پہنچے۔۔۔وہاں میڈیا بھی موجود تھا۔۔۔شمیم آراء کی بڑی ہی
سبکی ہوئی اور یہ بات ان کے دل پر لگی۔۔۔کچھ عرصہ بعد فرید احمد کی شادی
اداکارہ ثمینہ احمد سے ہوگئی اور پھر ان کے گھر ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی
پیدائش بھی ہوگئی۔۔۔
دوسری طرف شمیم آراء کی بھی دو بار شادیاں ہوئیں۔۔۔ایک بار ایک زمیندار کے
ساتھ جنہوں نے انہیں بہت چاہا اور شمیم آراء ہر طرح کا دکھ بھول گئیں۔۔۔پھر
ان کا انتقال ہوگیا۔۔۔شمیم آراء نے دوسری شادی کی بزنس مین کریم مجید سے
اور ان سے ایک بیٹے کی ماں بھی بنیں۔۔۔لیکن پھر جھگڑوں کی وجہ سے یہ شادی
ختم ہوگئی۔۔۔
|