موٹی تھی تو کوئی لفٹ ہی نہیں تھی۔۔۔شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے وزن کم کیا تو کام ملا

image


یہ سچ ہے کہ موٹاپا انسان میں احساس کمتری کو بھی پیدا کرتا ہے لیکن یہ احساس دلانے والا اکثر ہمارا معاشرہ ہوتا ہے۔۔۔اس سے کچھ لوگ نکل آتے ہیں اور کچھ خود کو اس جنگ کے ذریعے باہر نکالتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے وزن کم کیا تو اچانک ہی انہیں دھڑا دھڑ کام بھی ملنا شروع ہوگیا

سرہا اصغر
ببن خالہ کی بیٹیاں میں سب سے چھوٹی بیٹی کا کردار کرنے والی سرہا کو اچانک ہی کئی ڈراموں میں دیکھا جانے لگا۔۔۔اس سے پہلے وہ آتی تھیں لیکن یہ تعداد بہت گنی چنی تھی۔۔۔پھر سرہا کو محسوس ہوا کہ وزن ان کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔۔۔انہوں نے پچھلے دنوں اپنی پرانی اور نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے اس دور کو مشکل بھی کہا۔۔۔انہوں نے ڈانس اور منہ بند کرکے ہی اس کامیابی کو حاصل کیا

image


سوہائے
سوہائے جب شروع میں آئیں تو وہ بہنوں کے کردار میں ہی جچ رہی تھیں۔۔۔بچوں جیسا موٹاپا تھا جس کو صرف کیوٹ کہا جاسکتا تھا لیکن ہیروئن ہرگز نہیں۔۔۔سوہائے کا مقصد کیوٹ نظر آنا ہرگز نہیں تھا۔۔۔انہیں تو مین لیڈ چاہئے تھا۔۔۔انہوں نے بہت محنت کی اور خود کو ثابت کیا کہ میں صرف ہیروئن ہوں۔۔۔موٹی تھی تو کوئی لفٹ نہیں کرواتاتھا اور آج دیکھو!

image


حریم فاروق
حریم فاروق نے تو جیسے ایک لڑکی کو اپنے اندر سے کم کیا۔۔۔جی ہاں ان کا وزن ایک سو تین کلو تھا اور انہوں نے اسے بہت کم کیا۔۔۔یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔انہوں نے منہ بند کیا، صحت مند کھانے کی طرف آئیں اور دن رات ایکسرسائز کی۔۔۔لوگوں کی باتیں سن کر انہیں بھی دکھ ہوتا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن خود کو اتنا کم کرلیں گی کہ لوگ دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے۔۔۔اور کچھ یہی ہوا

image


فریال محمود
فریال محمود کا موٹاپا دیکھ کر انہیں کئی شوز سے نکالا بھی گیا تھا۔۔۔وہ شروع میں جیو کے ایک شو کی میزبانی بھی کرتی تھیں اور اس وقت بھی ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہی تھا۔۔۔لیکن پھر فریال نے فیصلہ کیا کہ وہ اس وزن کو شکست دیں گی۔۔۔بہت ہوگیا فیملی اور دوستوں میں اڑنے والا مذاق۔۔۔سگا باپ اور سوتیلی ماں تو طعنے دیتے ہی تھے لیکن خود بھی تو یہ خواب نہیں تھا ۔۔۔فریال نے ٹھان لی اور کر دکھایا-

image


عالیہ علی
اداکارہ عالیہ علی یوں تو ماڈلنگ سے انڈسٹری میں آئیں لیکن پھر کمرشلز میں کام کرنے کے بعد ان کے وزن کو دیکھ کر انہیں ڈرامہ کی ہیروئن کے کردار نہیں ملتے تھے۔۔۔عالیہ نے بہت وزن کم کیا خود کو اس دوڑ کا حصہ بنانے کے لئے -

image
YOU MAY ALSO LIKE: