آج آغا بہشتی کیوں آیا ہے شو میں؟۔۔۔شوز میں ہونے والی لڑائیاں جنہوں نے آگ لگا دی

image


پاکستانی شوز میں اکثر لڑائیاں پس پردہ تو ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن کچھ اسکرین کے سامنے بھی آجاتی ہیں اور پھر ان کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دنیا کو پتہ چل جاتا ہے کہ کس میں برداشت کا مادہ کتنا ہے۔۔۔اور یہ حقیقت بھی کھل جاتی ہے کہ کس کے ساتھ کیا مسئلہ چل رہا ہے۔۔۔

ہمایوں محبوب اور آغا بہشتی کی لڑائی
ہمایوں محبوب اور آغا بہشتی دونوں ہی آسٹرالوجی کا علم رکھتے ہیں۔۔۔ان دونوں کے علوم پر کوئی شک نہیں لیکن چار سال پہلے ہمایوں محبوب کا ایک انداز دیکھ کر افسوس ضرور ہوا۔۔۔اے آر وائی کے شو میں انہوں نے میزبان سے کہا کہ آپ پچاس منٹ بعد میرے اوپر کیمرہ لائے ہیں اور تین لوگوں کے اس پینل میں جو شخص ایک ہفتے سے تھا اسے ہٹا کر اس کو کیوں لائے ہیں۔۔۔یعنی آغا بہشتی کو۔۔۔یہ ساری باتیں انہوں نے شو میں براہ راست بولنی شروع کردیں۔۔۔یہ سوچے سمجھے بغیر کہ لاکھوں ، کروڑوں عوام شو دیکھ رہی ہے۔۔۔بعد ازاں شو کے مہمان قمر الزمان کائرہ کے سمجھانے پر انہوں نے یہ کہہ دیا کہ میں شو کے بعد بات کرتا ہوں۔۔۔میزبان نے بارہا کہا کہ آپ آغا بہشتی کو دیکھ کر اتنے نالاں کیوں ہوگئے۔۔۔لیکن ہمایوں محبوب نے بچوں کی طرح بحث جاری رکھی-

image


وسیم بادامی اور کامیڈین عرفان ملک کی لڑائی
آج سے کچھ سال پہلے تک علی حسن اور عرفان ملک وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ کی جان ہوتے تھے لیکن پھر ایک لڑائی نے سب کچھ بدل دیا۔۔۔عرفان ملک وسیم بادامی کے بار بار ٹوکنے پر سیخ پا ہوگئے اور ان کے جوڑی دار علی حسن انہیں قابو کرتے رہے لیکن وہ چیخ چیخ کر لائیو شو میں بولتے رہے کہ اگر تمہاری عزت ہے بادامی تو ہماری بھی عزت ہے۔۔۔ہم نے بھی کئی سال لگا کر کمائی ہے۔۔۔ ہمارے مذاق پر اگر نہیں ہنسنا تو کم سے کم بولو مت ۔۔۔اس طرح کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہو۔۔۔ہماری روزی تم نے نہیں لگوائی اور نا ہی تم ہٹا سکتے ہو۔۔۔وسیم بادامی نے یہ کہہ کر بریک لیا کہ ایک ہوتے ہیں انسان اور ایک ہوتے ہیں بدتمیز انسان۔۔۔آج فرق پتہ چل گیا ۔۔۔ملتے ہیں بریک کے بعد

image


اٖفضل خان کا ایوب مرزا کو طمانچہ
افضل خان ایک شو کرتے تھے آج سے تین سال پہلے جس میں کافی کامیڈینز ہوتے تھے اور آڈینس بھی۔۔۔اس شو میں پنجابی ور اردو میں مذاق اڑایا جاتا اور کیا جاتا۔۔۔افضل خان یعنی ریمبو اس شو کے میزبان تھے۔۔۔آڈینس میں اکثر لوگ شو کے حوالے سے قصے سناتے تھے۔۔۔ایک مہمان نے انگریزی میں کوئی کہانی سنانا شروع کی تو ایوب مرزا نے ان کا مذاق اڑانا شروع کیا۔۔۔ریمبو بارہا ان صاحب کو بچاتے رہے لیکن پھر ایوب مرزا نے ان کی انگریزی پر کہا کہ ’’لخ دی لعنت ہے‘‘۔۔اور افضل خان نے اپنی سیٹ چھوڑ کر ایوب مرزا کو تھپڑ مار کر شو سے نکال دیا۔۔۔آڈینس پر سناٹا چھا گیا۔۔۔اور اس بات کو افضل خان کی بھی بدتمیزی میں شمار کیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: