میرے پرس میں کیا ہے؟۔۔۔شوبز ستاروں کے پرس کی کہانیاں

image


کہتے ہیں کہ خواتین کا پرس اپنے آپ میں عمر و عیار کی زنبیل سے کم نہیں ہوتی۔۔۔اس میں ایک خزانہ چھپا ہوتا ہے۔۔۔لیکن وقت پڑنے پر اس میں سے کچھڈ ھونڈو تو نہیں ملتا اور دنیا بھر کی باقی چیزیں ہاتھ میں آجاتی ہیں۔۔۔شوبز ستاروں کے پرس میں ہم بتاتے ہیں کہ کیا کیا چھپا ہوتا ہے-

یشمہ گل
خوبصورت بڑی بڑی آنکھوں والی یشمہ گل کے پرس میں آخر ایسا کیا ہے جو ان کے ساتھ ساتھ رہتا ہے ۔۔۔یوں تو لگتا ہے کہ وہ نا جانے کتنا میک اپ کرتی ہوں گی لیکن ان کے پرس میں ایسی کئی چیزیں ہیں جن کا حسن سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔ان کی ایکلئیر کی ٹافیاں اور اس کے کئی چھلکے۔۔۔ان کی پلکوں کو موڑنے والا برش، ایک دھاگہ، کئی کھوئی ہوئی پرانی لائنر پینسلیں، ایک سستی سی لپ اسٹک جس کو وہ ڈھونڈتی پھر رہی ہیں۔۔۔اور ایک گلابی رنگ کا ٹنٹ۔۔۔جسے وہ گالوں اور ہونٹوں دونوں پر ہی استعمال کرتی ہیں۔۔۔کئی فون نمبرز بھی تھے جو وہ اکثر درزی یا کسی جاننے والے کا یاد رکھنے کی نیت سے پرس میں ہی ڈال لیتی ہیں اور وہ زنبیل میں کھو جاتا ہے۔۔۔جب وہ پرس کھولتی ہیں تو ان پر کئی انکشافات ہوتے ہیں

image


زرنش
اداکارہ زرنش کے پرس میں جو چیز ہر حال میں موجود ہوگی وہ ہے ان کا بڑا سا گلابی شیشہ۔۔۔جس کے بغیر وہ مارکیٹ تک بھی نہیں جاتیں۔۔۔ایک چھوٹا سا بالوں کا برش جو ان کی بھانجی نے انہیں تحفہ میں دیا تھا۔۔۔نظر کا چشمہ، دھوپ کا چشمہ،پین اور اس طرح کی دیگر چیزیں جن کا خوبصورتی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔۔۔لیکن زرنش کا بیگ کوئی پرس بھی نہیں بلکہ وہ لڑکوں کی طرح ایک بیگ پیک میں اپنا سارا سامان بھر لیتی ہیں-

image


انعم تنویر
اداکارہ انعم تنویر آج کل ’’میرا دل میرا دشمن ‘‘ سے کافی لوگوں کو سمجھ میں آرہی ہیں۔۔۔جب ان کا پرس کھولا تو میک اپ کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں تھی۔۔۔ان کا میک اپ کا بیگ تو بند بھی نہیں ہوتا کیونکہ وہ اتنا بھرا ہوا رہتا ہے۔۔۔اس میں دو دو طرح کی بیس ہوتی ہے۔۔۔ہائی لائٹر، نیل پالش، طرح طرح کی لپ اسٹکس اور نا جانے کتنی طرح کے میک اپ سے بھرے سامان۔۔۔انعم تنویر کو میک اپ کا کافی شوق ہے اور وہ اس بات پر خوش بھی ہوتی ہیں کہ وہ جب چاہیں کسی بھی وقت اپنی زنبیل مطلب پرس نکال کر مکمل تیار ہو سکتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: