پالے کی محبت ہی الگ ہے۔۔۔ستارے جنہوں نے بچوں کو گود لیا

image


بچے تو ہر گھر کی رونق ہوتے ہیں۔۔۔لیکن انہیں پالنا اتنا آسان نہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنی مصروف زندگی کے باوجود نا صرف بچوں کو گود لیا بلکہ ان سے شدید محبت بھی کی اور آج بھی ان کے پیچھے دیوانے ہیں۔۔۔

سشمیتا سین
بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرتی سشمیتا سین اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے یوں بھی لوگوں میں خاصی مقبول ہیں۔۔۔مس یونیورس کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں راج کرنے کی صلاحیت بھی ان کے حصے میں آئی لیکن ان کی سب سے اچھی بات تھی دو بیٹیوں کی پرورش کرنا۔۔۔انہوں نے پہلے ایک بیٹی کو گود لیا اور اس کے بعد جب وہ تھوڑی بڑی ہوئی تو سشمیتا اس کے لئے ایک بہن بھی لے آئیں۔۔۔اب وہ ان کی پرورش ایسے کرتی ہیں جیسے وہ کسی ملک کی شہزادیاں ہوں۔۔۔یہ ہے ان کی محبت کی انتہا

image


حدیقہ کیانی
2005 کا زلزلہ حدیقہ کیانی کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی لایا۔۔۔وہ ماں بن گئیں۔۔۔انہوں نے اس زلزلے سے متاثرہ ایک ایسے بچے کو گود لیا جس کا پورا خاندان اس سانحے کی نذر ہوگیا تھا۔۔۔یہ فیصلہ کوئی اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔ایک ننھے بچے کی ذمہ داری بہت بڑی ہوتی ہے۔۔۔لیکن حدیقہ نے اسے دل سے قبول کیا۔۔۔باقاعدہ اعلان کیا اور اس بچے کا نام ناد علی رکھا۔۔۔آج وہ بچہ پندرہ سال کا ہوگیا ہے اور حدیقہ کیانی کی زندگی صرف اسی کے گرد گھومتی ہے۔۔۔اس کی پرورش انہوں نے سگی ماں سے بھی بڑھ کر کی ہے اور اس کی خاطر کئی راتیں جاگیں بھی۔۔۔پالے کی محبت کہیں زیادہ ہوتی ہے-

image


سلمان خان
سلمان خان کے گھر میں ان کے والد نے اپنے چار بچوں کے بعد ایک ہندو بچی کو گود لیا اور اس کی پرورش کی۔۔۔سلمان خان، ارباز خان ، سہیل خان اور الویرا کے بعد ارپتا کی اینٹری نے گھر بھر میں جان ڈال دی۔۔۔اس کو بڑے ہی لاڈ پیار سے پالا گیا۔۔۔کیونکہ ارپتا ایک ہندو گھرانے سے تھی اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ اس کے مذہب پر کسی قسم کا کوئی پریشر نا ہو۔۔۔ارپتا کی شادی ہندو گھرانے میں ہندو رسم و رواج کے حساب سے ہوئی اور سلمان خان نے دل کھول کر اس شادی پر خرچ کیا۔۔۔کیونکہ وہ انہیں بچوں کی طرح عزیز ہیں-

image


متھن چکرورتی
کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی ایک بچی کو گود لینے کا فیصلہ متھن نے تنہا نہیں کیا۔۔۔اس فیصلے میں ان کی بیگم یوگتا بھی ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔۔۔تین بچوں کی پرورش کرنے کے ساتھ ساتھ متھن نے اس بی کے بارے میں جب سنا تو فورا ہی اس کو لینے ویسٹ بنگال پہنچ گئے۔۔۔راتوں رات ساری کاروائی مکمل کی اور پوری رات اس بچی کو بانہوں میں لینے کے لئے کھڑے رہے۔۔۔جب وہ گود میں آئی تو اس کا نام ڈیشانی رکھا اور اس کی ایسی پرورش کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔۔۔متھن کی آنکھوں کا تارا ہے یہ بچی۔۔۔کیونکہ ڈیشانی کو بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق تھا تو متھن نے نیویارک فلم اکیڈمی پڑھنے بھیجا۔۔۔سارا گھر اس بچی کا دیوانہ ہے جسے اس کے اپنے گھر والوں نے کچرا سمجھ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا تھا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: