میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو سگے رشتے ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے
کا نام سنتے ہی مڑ جاتے ہیں۔۔۔ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بالکل پسند نہیں
کرتے۔۔۔ان میں سے کچھ کے نام تو دنیا کو پتہ ہیں اور کچھ کے نام کسی کو
نہیں معلوم-
صارم برنی اور انصار برنی
انسانیت کی خدمت کرتے ان دونوں بھائیوں میں شدید لڑائی ہے۔۔۔ان دونوں کا
آپس میں تو کیا ان کے گھر والوں کا بھی آپس میں کوئی ملاپ نہیں۔۔۔دونوں ایک
ہی کام کرتے ہیں لیکن ایک دوسرے کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔۔۔ان کی لڑائی کی
اصل وجہ تو نہیں معلوم لیکن صارم برنی اکثر اشارتاً اپنے بھائی انصار برنی
سے ناپسندیدگی کا اظہار کر ہی دیتے ہیں۔۔۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دونوں کے
آفس بھی قریب ہیں۔۔۔لیکن انصار برنی کا ماننا ہے کہ وہ کیسز کو سامنے لا کر
آنسو دکھا کر ہمدردی حاصل کرنے کے روادار نہیں۔۔۔اور صارم برنی اس کے برعکس
ہیں۔۔۔دونوں ہی انسانیت کی خدمت پر مامور ہیں لیکن افسوس کے ان کی آپسی
محبت مر چکی ہے-
|