کورونا وائرس اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی !

جناب وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان جیسا کہ آپ کو بخوبی علم ہے پاکستانی کی دختر ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ کی جیل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ حالانکہ ہر ذی شعور محب وطن جانتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے قصور امریکہ کی جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ دنیا کی سپر پاور امریکہ ہے یہی وجہ ہے ریمنڈ ڈیوس جیسی بے شمار مثالیں ملتی ہے۔ جن کے جرائم بھی چیخ چیخ کر گواہی دیتے رہے مگر ہم ان مجرموں کو چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ خواہ اس کی وجہ کوئی بھی ہو مگر یہ ایک اٹل حقیقت ہے!

پاکستان دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوا تو ثانی مدینہ کا خطاب پایاکیونکہ اس کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ پر ہے ۔ سادہ اور آسان مطلب ’’ حکمرانی اور قانون اﷲ تعالیٰ اور اﷲ پاک کے حبیب نبی کریم ﷺ کا۔ خوشی کی بات ہے کہ آپ اسلامی جموریہ پاکستان کو ’’ مدینہ ثانی ‘‘ بنانا چاہتے ہیں ۔ اﷲ پاک آپ کی مدد فرمائے۔آمین
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی جیلوں سے رہا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے بھی زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ امریکہ نے عالمی وبا کی وجہ سے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے
جناب وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان محترم عمران خان صاحب !

کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ اور جیلوں سے قیدیوں کو رہا بھی کیا جا رہا ہے۔ آپ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انسانی ہمدردی اور قانونی نقطہ نظر سے آپ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں چلانے کی یقین دہانی کرواسکتے ۔ یہی موقع ہے بسمہ اﷲ کریں ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ڈاخل کر دی ہے !

سندھ ہائیکورٹ نے امریکہ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی اور اس تک رسائی سے متعلق انکی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت داخلہ، منسٹری آف ہیومن رائٹس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ جو قیدی بیرون ممالک قید ہیں،موجودہ حالات میں حکومت کی انکی واپسی سے متعلق کیا پالیسی ہے، اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔گزشتہ روز درخواست گزار فوزیہ صدیقی اور انکے وکیل عرفان عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت فوزیہ صدیقی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ امریکہ میں کورونا بڑھ گیا ہے اسلئے وہاں قیدبہن کوواپس لایا جائے۔کورونا کے باعث فرانس،بھارت،ایران نے بھی امریکہ سے اپنے قیدی واپس لے لئے ہیں۔ جو قیدی قتل کے الزام میں گرفتار نہیں امریکہ ان قیدیوں کو واپس کر رہا ہے۔عافیہ صدیقی سیاسی قیدی ہیں انکو بھی حکومت پاکستان واپس لائے۔ مجھے امید ہے اﷲ پاک کے کرم و فضل سے یہ کام آپ ضرور کریں گئے۔تحریک انصاف کا پہلے دن سے ہی انصاف سب کے لئے منشور رہا ہے۔ جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ وزارت عظمیٰ کے قلمدان کی زمہ داریوں ملنے سے قبل بھی غیور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں کرتے رہیں ہیں ۔ اب اﷲ پاک نے موقع دیا ہے اس کو غنیمت سمجھتے ہوئے قوم کی بیٹی کو واپس لاکر پاکستانیوں کے دل ایک بار پھر جیت لیں ۔ اﷲ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 311641 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.