|
شوبز میں رہتے ہوئے بھی کچھ اداکارائیں اپنی تہذیب نہیں بھولیں اور اپنے
شوہر کی اتنی عزت اور احترام کرتی ہیں کہ لوگ حیران ہوجائیں۔۔۔شادی کے اتنے
عرصے میں ایک بار بھی شوہر کو کوئی نخرہ نہیں دکھایا-
ریما خان
اداکارہ ریما خان اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کی اتنی عزت کرتی ہیں کہ ان کی
اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتیں۔۔۔وہ کوئی ایسی بات بھی نہیں کرتیں جس
سے ان کے شوہر کو کسی بھی قسم کا دکھ پہنچے۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ میرے سب سے
قریبی دوست ہی میرے شوہر ہیں اور میں ان کی اجازت اور ان کی رضامندی کے
بغیر کوئی کام نہیں کرتی۔۔۔جب میں نے اپنا یہ رویہ رکھا تو آج میرے شوہر
بھی چاہتے ہیں کہ میری خواہشات کا ہمیشہ احترام کریں-
|
|
آئزہ خان
اتنی شہرت حاصل ہوجانے کے بعد بھی اگر کسی کے دماغ پر کوئی اثر نہیں ہوا تو
وہ ہیں آئزہ خان۔۔۔جو ہمیشہ اپنے شوہر کی ایک نظر کی منتظر رہتی ہیں۔۔۔ان
کی اجازت کے بغیر کوئی بات ادھر سے ادھر نہیں کرتیں اور ان کے شوہر بھی اسی
طرح ان کی اجازت طلب کرتے ہیں کوئی بھی فیصلہ لینے یا کام کرنے سے
پہلے۔۔۔آئزہ خان کی روٹین میں کوئی سلیبرٹی والا عنصر شامل نہیں۔۔۔وہ شوٹس
پر جانے سے پہلے اپنی ساری گھریلو ذمہ داریاں نبھا کر جاتی ہیں-
|
|
عروہ
عروہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پتہ نہیں فرحان پر ان کا کتنا رعب ہوگا۔۔۔لیکن
یہ سچ نہیں ہے۔۔۔عروہ اپنے شوہر کا بہت احترام کرتی ہیں اور ان کے مشوروں
پر عمل بھی کرتی ہیں۔۔۔عروہ کے زیادہ تر فیصلے فرحان ہی کرتے ہیں کیونکہ
عروہ کو لگتا ہے کہ وہ ان کی زندگی کو ان سے بھی بہتر سمجھتے ہیں ۔۔۔
|
|
صنم جنگ
صنم جنگ اپنے شوہر سے عشق کرتی ہیں اور کیونکہ ان کے میاں کو اپنا اسکرین
پر آنا پسند نہیں تو انہوں نے کبھی ہمت بھی نہیں کی کہ اپنے مارننگ شو میں
بھی قسام کو دعوت دیں۔۔۔صنم اپنے شوہر کی پرائیوسی کا بہت احترام کرتی ہیں
اور اپنے بہت سارے ذاتی اور پروفیشنل مسائل میں بھی اپنے شوہر سے مدد لیتی
ہیں۔۔۔صنم جنگ کے لئے بھی آسان نہیں تھا شادی کے بعد الگ گھر میں نئی زندگی
شروع کرنا لیکن قسام کے ساتھ اور محبت نے ان کی ہر مشکل کو آسان بنا دیا-
|
|
اقراء
حالانکہ اس شادی کوزیادہ وقت نہیں گزرا لیکن اقراء اور یاسر کی اس جوڑی میں
یاسر کا ہاتھ ذرا اوپر ہی ہے۔۔۔اس کی ایک وجہ عمروں کا فرق بھی ہے اور
دوسری وجہ اقراء کا بیک گراؤنڈ ہے جہاں ان کی والدہ نے ان کو یہ تربیت دی
ہے کہ میاں کا ہمیشہ احترام کرنا ہے۔۔۔وہ یاسر کی بہت عزت کرتی ہیں اور
کوشش کرتی ہیں کہ ان کے کسی عمل سے ان کے شوہر کو تکلیف نا ہو-
|
|