|
|
شوبز میں بھی ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنے رشتوں کو
نبھانے کے لئے کئی سال محنت کی۔۔۔ہر طرح سے خود کو بدل ڈالا۔۔۔لیکن قسمت نے
ان کے لئے کچھ اور ہی لکھا تھا۔۔۔شادی کو کئی سال چلانے کے بعد بھی ان کو
طلاق کا سامنا کرنا ہی پڑا- |
|
نازلی نصر اور حسن سومرو |
اداکارہ نازلی نصر جنہوں نے ڈرامہ ’’دھواں ‘‘کے بعد عوام
کے دلوں میں جگہ بنالی تھی۔۔۔پروڈیوسر حسن سومرو کی بیوی تھیں۔۔۔ان کے دو
بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔۔۔دونوں کے درمیان تعلقات کب خراب ہونا شروع
ہوئے اس سے بہت سارے لوگ انجان ہیں لیکن محبت جب مرتی ہے تو اس میں تعفن
اٹھنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔اور کچھ اس رشتے کے ساتھ بھی یہی ہوا۔۔۔سولہ سال
بعد اس بدبو بھرے رشتے کو نبھانے کا حوصلہ دونوں میں ہی ختم ہوگیا اور بات
طلاق پر آگئی۔۔۔آج دونوں نے الگ الگ جگہ شادی کرلی ہے اور بچے دونوں سے
ملتے ہیں لیکن سولہ سال کا عرصہ بھی کم نہیں ہوتا- |
|
|
نعیم بخاری اور طاہرہ
سید |
بہت محبت کے ساتھ ہونے والی اس شادی میں کس کی برداشت
کہاں جا کر ختم ہوئی یہ آج تک کوئی نہیں بتا پایا۔۔۔طاہرہ سید کی شخصیت میں
بھی سختی ہے اور نعیم بخاری میں بھی جھکنے کی خوبی نہیں۔۔۔دونوں نے جس طرح
ایک دوسرے کو پسند کیا تھا وہ شاید ظاہری حسن و جمال تھا۔۔۔ان کے دو بچے
ہوئے اور شادی کے پندرہ سال بعد انہوں نے اپنے راستے جدا کرلئے۔۔۔طاہرہ سید
چاہتی تھیں کہ بچوں کی وجہ سے ان کی بات چیت کا سلسلہ ختم نا ہو لیکن نعیم
بخاری نے ہر طرح سے رشتے کو ختم کیا۔۔آج نعیم بخاری اپنی دوسری فیملی کے
ساتھ مگن ہیں جبکہ طاہرہ سید نے دوسری شادی نہیں کی |
|
|
شائستہ لودھی اور وقار
واحدی |
گو کہ وقار واحدی اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔۔۔لیکن تیرہ
سال دونوں نے اس رشتے کو نبھایا۔۔۔ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ہر طرح کے حالات
میں خود کو ڈھالنے کی بہت کوششیں کیں لیکن شاید کچھ باتیں ان کے لئے صحیح
نہیں تھیں۔۔۔ایک رشتہ اگر نا بچنا ہو تو سو باتیں نکلتی چلی جاتی
ہیں۔۔۔شائستہ لودھی نے بھی بعد میں اپنے کزن سے شادی کی اور وقار واحدی نے
بھی اپنی امی کی پسند سے ایک اور جگہ شادی کی۔۔۔لیکن بد قسمتی سے پچھلے سال
وہ جگر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر دنیا سے چلے گئے۔۔۔شائستہ لودھی آج بھی ان
کی اتنی ہی عزت کرتی ہیں اور ان کے بچے بھی اکثر دادی کے پاس ہی ہوتے ہیں
تاکہ ان کا خیال رکھ سکیں- |
|