شوبز میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ زرا زیادہ ہے اور اس جنگ میں اگر
کوئی پیچھے رہ جائے تو وہ اکثر جل بھن کر ہی رہ جاتا ہے۔۔۔کچھ لوگوں میں
برداشت کمال کی ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور کچھ
لوگ جلے بغیر گزارا نہیں کرپاتے-
میرا
فلمسٹار میرا کے بارے میں لوگوں کی رائے یہی ہے کہ وہ بہت معصوم اور سادہ
ہیں۔۔۔ہے تو بات سچ لیکن جب میرا کو کسی مقام پر ناکامی ہوتی ہے تو وہ
کوئلوں پر بیٹھ جاتی ہیں۔۔۔انہیں شدید جلن ہوتی ہے۔۔۔ایسا کئی بار ہوا کہ
انہوں نے مائرہ خان پر بلا جھجھک تنقید کی اور خود ہی اپنا مقابلہ ان سے کر
بیٹھیں۔۔۔وینا ملک کی جب بھارت میں اشمت سے دوستی ہوئی تو میرا نے اعلان
کیا کہ مہیش بھٹ نے تو خود کہا تھا کہ تم اشمت پٹیل سے شادی کرلو۔۔۔رمضان
ٹرانسمیشن میں جب جویریہ سعود کو میزبان بنایا گیا تو میرا نے کچھ لوگوں سے
شکوہ کیا کہ کیا کسی کو میں نظر نہیں آتی۔۔۔ان کی جلن بہت واضح اور صاف
ہوتی ہے جس پر شک نہیں یقین کیا جاسکتا ہے-
|