|
کہتے ہیں کبھی بھی مشکل وقت پڑے تو انسان کو فیملی کی یاد آتی ہے۔۔۔لیکن
کچھ لوگ تنہا رہنے یا پھر فیملی کے بغیر رہنے کے اتنے عادی ہوجاتے ہیں کہ
انہیں ایسے رشتوں سے گھٹن سی محسوس ہونے لگتی ہے۔۔۔ان کی پرائیوسی میں کسی
بھی قسم کا حرج ان کو گوارا نہیں ہوتا۔۔۔اور کچھ لوگوں کی ہوتی ہے مجبوریاں
جنہیں وہ کبھی بیان نہیں کرپاتے۔۔۔
حنا الطاف
پاکستان کی نامور اداکارہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ
اپنی والدہ کے حوالے سے کافی عرصہ ڈپریشن میں رہیں۔۔۔انہیں خود نہیں پتہ
چلتا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔پھر زندگی میں تبدیلی آئی اور انہوں
نے اپنا نفسیاتی علاج بھی کروایا خود کو اس تکلیف سے نکالنے کے لئے۔۔۔حنا
الطاف کافی عرصہ سے کراچی کے ایک علاقے میں بغیر کسی فیملی کے زندگی گزار
رہی ہیں۔۔۔ان کو اس زندگی کی عادت بھی ہوگئی ہے اور اب وہ تنہا ہی رہنا
پسند کرتی ہیں۔۔۔
|
|
ماریہ واسطی
ماریہ واسطی کئی سالوں سے ٹی وی اسکرین پر کام کر رہی ہیں اور وہ اپنی
دوستوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔۔۔ایک زمانے سے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ
رہنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔وہ ملتی ضرور ہوں گی لیکن رہنا انہیں تنہا یا پھر اپنی
کچھ گنی چنی دوستوں کے ساتھ ہی پسند ہے۔۔۔
|
|
عائشہ عمر
عائشہ عمر کی والدہ اپنے گھر کو چھوڑنا نہیں چاہتیں اور عائشہ ہر وقت وہاں
رہ نہیں سکتیں۔۔۔اسی لئے وہ تنہا رہتی ہیں۔۔۔ان کی زندگی میں سب سے ضروری
ہے ان کی فٹنس جس کا وہ بہت خیال رکھتی ہیں اور تنہائی کو بھی اپنا دوست ہی
مانتی ہیں-
|
|
ریشم
اداکارہ ریشم ایک بہت بڑے بنگلے میں تنہا ہی رہتی ہیں۔۔۔ان کی بہنوں کے گھر
قریب ہیں لیکن زیادہ تر وہ تنہائی پسند ہیں اور زندگی میں کیونکہ ابھی تک
کوئی ساتھی شامل نہیں ہوا اس لئے وہ اس انتظار میں ہیں کہ کوئی آئے جس کے
کندھے پر وہ بھی سر رکھ کر اپنے دکھ سکھ شیئر کر سکیں-
|
|