کیا آپ میں بلندی پر موجود ان ہوا میں معلق کیپسول میں سونے کی ہمت ہے؟

کیا آپ ایسے شفاف یا ٹرانسپیرنٹ کیپسول میں سونا پسند کریں گے جو پہاڑ کے ساتھ بلندی پر لٹک رہا ہو-
 

image


جی ہاں ایسے ہی خوفناک ایڈونچر کی پیشکش پیرو کے Skylodge Adventures Suites کی جانب سے کی جارہی ہے- یہ کیپسول نما کمرے وادی پیرو میں واقع ایک چٹان کے اطراف میں بلندی پر نصب کیے گئے ہیں-
 

image


اگر آپ بہادر ہیں تو آپ 4 سو میٹر کی بلندی پر چڑھنے کے بعد ان کیپسول تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں- اور یہ بلندی چڑھنے کے لیے صرف ایک پگڈنڈی نما راستے کی مدد حاصل ہوگی-
 

image


 اس کیپسول میں رات گزار کر آپ اردگرد کی وادی اور تاروں بھرے آسمان کے دلکش اور حسین نظارے کرسکتے ہیں-
 

image


اسکائی لاج کے منیجر نتالیہ روڈریگ کا کہنا ہے کہ ان ڈرامائی لاجز کی تخلیق کا مقصد یہ تھا کہ "ایک انوکھا تجربہ پیش کیا جائے جو مہمانوں کے ساتھ فطرت کو جوڑے اور انہیں اس بات کا احساس دلائے کہ واقعی آسائش کیا ہوسکتی ہے؟
 

image


یہ ایڈونچر سے بھرپور لاجز Natura Vive نامی کمپنی کے ذہن کا اختراع ہے- اس کیپسول میں رات گزارنے والے مہمان واپسی پر زپ تاروں کی مدد سے واپسی زمین پر آسکتے ہیں-
 

image


یہ کیپسول آرام دہ بستروں باتھ روم اور ڈائننگ ایریا پر مشتمل ہیں- کیپسول میں موجود بستر تکیے اور کمبل سے آراستہ ہیں- کیپسول کو ایسی حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ موسم کی سختیاں بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 

image


کیپسول میں ایک رات گزارنے کا کرایہ فی فرد 400 ڈالر ہے جس میں رات کا کھانا اور صبح کے ناشتے کے علاوہ دیگر آلات بھی شامل ہیں- البتہ ایسے افراد جو رات نہیں گزارنا چاہتے ہیں انہیں کمپنی کی جانب سے دوپہر کے کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے اور اس کی مد میں 237 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں-
 

image


پیرو قدرتی عجائبات ہریالی اور قدیم کھنڈرات کا گھر ہے- یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے شامل دو مقامات سابق شاہی دارالحکومت کاسکو اور 15 ویں صدی کے انکا قلعہ ماچو پچو بھی یہیں واقعہ ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE: