میرا چہرہ میری مرضی، شوبز سے جڑے کچھ ایسے لوگ جنہوں نے اپنے چہرے بگاڑ ڈالے

image


اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو اس کے بہترین پر پیدا کیا ہے مگر جب انسان شوبز جیسے شعبے میں آتا ہے تو اس کے اندر خوب سے خوب تر نظر آنے کی خواہش کی بھوک میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے- اور اس جنون میں مبتلا ہو کر وہ اپنے چہرے کے ان حصوں کی تبدیلی کی خواہش کر بیٹھتا ہے- جو اس کے مطابق اسکرین پر اسے خوبصورت نظر نہیں آتا ہے اور اس کے لیے وہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوۓ پلاسٹک سرجری کا سہارا لے لیتا ہے بعص اوقات اس سرجری کے حسب خواہش نتائج بھی نکل آتے ہیں اور اکثر اوقات یہ نتائج اتنے خوفناک ہوتے ہیں کہ یہ اداکار اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور ہو جاتے ہیں- اور پے در پے سرجریاں کروانے لگتے ہیں مشہور پاپ اسٹار مائکل جیکسن کی مثال سب کے سامنے ہے- ایسے ہی کچھ شو بز سے جڑے لوگوں کے بارے مین آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: سعدیہ امام
سعدیہ امام نے جب شوبز میں شمولیت اختیار کی تو ان کے چہرے پر ان کا ناک کسی حد تک پھیلا ہوا تھا جو کہ ان کے چہرے کے ساتھ مناسب معلوم ہوتا تھا- مگر انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اس ناک کو نوکیلا اور ستواں بنایا جائے جس کے لیے انہوں نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور اس ناک کے ساتھ کیا کر ڈالا آپ خود دیکھ لیں- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بھی مزید نمایاں کرنے کی کوشش کی جس سے ان کے چہرے کی قدرتی معصومیت کا خاتمہ ہو گیا-

image


2: مہوش حیات
مہوش حیات نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی پوری شکل کو ہی تبدیل کروا دیا اس کا اندازہ ان کی پرانی تصاویر اور حالیہ تصاویر کے موازنے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے چوڑے جبڑوں کو پلاسٹک سرجری سے چھوٹا کروایا بلکہ اپنی گول شکل کو بھی لمبائی میں تبدیل کروا لیا

image


3: سدرہ بتول
شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اداکارہ سدرہ بتول نے بھی اپنے معصوم چہرے کو ایک ماڈرن چہرے میں بدلنے کی کوشش کر ڈالی- ان کی اس کوشش نے اگر ان کے ہونٹوں کو نمایاں کر کے ان کے رخساروں کی ہڈیوں کو ابھارا تو دوسری جانب ان کے چہرے کی معصومیت کا بھی خاتمہ کر دیا-

image


4: نور بخاری
اداکارہ نور بخاری نے بھی شوبز میں کام کرنے کے دنوں میں اپنے باریک ہونٹوں کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے تبدیل کروا کر واضح اور نمایاں کیا جو کہ ان کی ماضی کی تصاویر اور حالیہ تصاویر کے موازنے سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے- اس نے ان کی شخصیت پر کیا اثر ڈالا اس کا فیصلہ تو آپ خود کر سکتے ہیں-

image


5: زاہد احمد
اداکار زاہد احمد نے بھی اپنے کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے لک میں بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں جن میں ان کے بال لگوانے کا عمل کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں ان کے ناک کی کی گئی پلاسٹک سرجری بھی ہے جو کہ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: