اس نے دیکھا اور فتح کر لیا، شوبز کی محبتوں کی ایسی کہانیاں جنہوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا

image


اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کی زندگی کا ساتھی عالم ارواح میں اس کی روح کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی منتخب کر لیا ہوتا ہے- یہ وہ نظریہ ہے جو کہ بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے شادی کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں مگر ان فیصلوں کو عملی تعبیر کی صورت میں اس دنیا میں ہم انسان پورا کرتے ہیں- آج ہم آپ کو شوبز سے جڑے کچھ ایسے ہی جوڑوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ پہلے پردہ اسکرین پر ایک دوسرے کے ساتھ ہوئے اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ جینے کا فیصلہ کیا اور ہر مشکل وقت میں اپنے ساتھی کا ساتھ نبھا کر اپنی محبت کا ثبوت دیا-

1: علی سفینہ اور حرا ترین
گلاسکو میں رہنے والی علی سفینہ کو پاکستان کی محبت نے جب پاکستان بلایا تو انہوں نے یہاں اپنے کیرئير کا آغاز بطور وی جے اور ڈی جے کیا اس کے ساتھ انہیں قلم جلیبی میں بھی کام کرنے کا موقع ملا- دوسری جانب ٹیکساس میں رہنے والی حرا نے بھی بطور فیشن ڈیزائنر پاکستان میں قدم رکھا اور اپنا برانڈ متعارف کروایا اس کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی انہوں نے کافی کام کیا- 2013 میں ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے 2017 میں اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نواز دیا-

image


2: قیصر نظامانی اور فضیلہ قاضی
فضیلہ قاضی جو کہ ماضی کے مشہور اداکار قاضی واجد کی بیٹی ہیں ان کی شادی قیصر نظامانی کے ساتھ چھبیس سال پہلے ہوئی- فاطمہ ثریا بجیا کے ڈرامے سے اپنے کام کا آغاز کرنے والی فضیلہ کا انتخاب بطور جیون ساتھی قیصر نے ایک دن ان کو گھر تک لفٹ دیتے ہوئے کیا- اس کے بعد سے یہ جوڑا زندگی کے اس سفر میں ایک دوسرے کے ساتھ تمام حالات میں رہا اور اب یہ دو بیٹوں کے ساتھ زندگی کے دن خوش و خرم گزار رہے ہیں-

image


3: افضل خان اور صاحبہ
افضل خان جان ریمبو کی اداکارہ نشو کی بیٹی نشو کے ساتھ شادی کوئی آسان کام نہ تھی اور اس شادی میں پیش آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد افضل خان نے جب صاحبہ کو اپنایا اس وقت صاحبہ کا شمار صف اول کی ہیروئنز میں ہوتا تھا- اور انہوں نے اپنے کیرئير کو اپنی گھریلو زندگی کے لیے چھوڑ دیا اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں جن کے بارے میں صاحبہ کا یہ کہنا ہے کہ وہ ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹوں نے سات سال کی عمر ہی میں قرآن مکمل ختم کر دیا ہے ۔ محبتوں کے امین اس جوڑے کی زندگی آج بھی محبتوں سے عبارت ہے-

image


4: ندا یاسر اور یاسر نواز
ڈرامے محبت کے سیٹ سے شروع ہونے والی ان کی محبت کی داستان کو چودہ سال گزر چکے ہیں اور اس محبت کو شادی کے بندھن میں بندھے تیرہ سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اللہ نے ان دونوں پیار کرنے والوں کو تین بچوں سے بھی نوازہ ہے- ایک دوسرے کو موٹا اور موٹی کے نام سے پکارنے والا یہ پیار بھرا جوڑا عملی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کے ساتھ کامیاب ترین ہوتا جا رہا ہے-

image


5: جویریہ اور سعود
جویریہ اور سعود کی شادی 2005 میں ہوئی جویریہ جنہوں نے ایک نعت خوان کے طور پر سکرین پر قدم جمائے تھے اور اس کے بعد اداکاری کے شعبے میں نام کمایا- جب کہ سعود ایک جانب تو فلموں کے صف اول کے ہیرو اور ایک انتہائی مذہبی نعت خواں گھرانے کے چشم و چراغ تھے- محبت کی اس شادی نے گھر بنانے کے ساتھ ایک پروڈکشن ہاؤس کی بھی بنیاد ڈال دی اور کامیاب ترین ڈرامے پیش کرنے شروع کر دیے- دو بچوں کے ساتھ کے ساتھ یہ پیار کرنے والا جوڑا دین اور دنیا دونوں جگہ پر ایک ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں-

image


6: حرا اور مانی
محبت کی طاقت کا اندازہ ان دونوں کی شادی کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے صرف انیس سال کی عمر میں حرا نے اپنی منگنی کو توڑ کر مانی سے شادی کا فیصلہ کیا اور 2008 میں یہ شادی ہو گئی- اب جب کہ یہ جوڑا دو بیٹوں کے ماں باپ بھی بن چکا ہے اور حرا ایک مقبول ترین اداکارہ کے روپ دھار چکی ہیں اور مانی بھی شوبز میں کسی سے کم نہیں ہیں اس جوڑے کو دیکھ کر بے ساختہ ماشا اللہ کہہ اٹھنے کا دل چاہتا ہے-

image


7: عائزہ اور دانش تیمور
جن سے محبت کی جاتی ہے ان سے شادی کی جاتی ہے فلرٹ نہیں کیا جاتا یہ دانش کا عائزہ کے بارے میں کہنا تھا ۔ ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے بتایا کہ ان کو عائزہ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا تھا مگر انہوں نے ان کے سامنے محبت کے اظہار سے پہلے شادی کی درخواست کر دی تھی- چھ سال قبل شادی کرنے والا یہ جوڑا اب ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے ماں باپ بھی ہیں اس کے ساتھ ساتھ دونوں ہی کامیابی کے جھولے جھول رہے ہیں اور گھریلو اور پروفیشنل زندگی کو بہترین انداز میں ساتھ ساتھ لے کر چل رہے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: