یوں بھی کہتے ہیں کہ جس نے ایک عورت کو پڑھا دیا اس نے کئی نسلوں کو
پڑھادیا۔۔۔لیکن شوبز میں کام کرنے والی خواتین پر اکثر یہ الزام عائد
ہوجاتا ہے کہ ان کا تعلیم سے کیا واسطہ۔۔۔ہماری انڈسٹری میں ایسی کئی
خواتین ہیں جنہوں نے کام کیا بھی تو اس لئے کہ اپنی بہنوں کو پڑھا سکیں اور
ساتھ ساتھ گھر بھی چلا سکیں۔۔۔اپنی بہنوں کو اس جھوٹی چمک دمک سے ہمیشہ دور
رکھا تاکہ ان کی زندگی سنور جائے۔۔۔
ریما خان
اداکارہ ریما خان آج اپنی زندگی میں خوش ہیں۔۔۔اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ
امریکہ میں مقیم ہیں اور وقتا فوقتا اپنی مرضی سے کام کر لیتی ہیں۔۔۔جتنی
خوبصورت وہ خود ہیں ان کی بہنیں بھی اتنی ہی حسین ہیں لیکن ریما نے زندگی
کے یہ کڑے امتحانات تنہا پار کئے۔۔۔اپنی بہنوں پر آنچ تک نا آنے دی۔۔۔لوگوں
نے بہت کہا کہ ریما کبھی انہیں بھی فلموں میں لاؤ۔۔۔لیکن نہیں۔۔۔ریما خان
کا مقصد اپنی بہنوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانی تھی اور وہ اس میں کامیاب بھی
ہوگئیں۔۔۔ان کی ایک بہن سی ایس ایس آفیسر بھی ہے۔۔۔آج اگر ریما خوش ہیں تو
اس میں ان کی محنت اور نیک نیتی بھی شامل ہے۔۔۔
|