چٹ منگنی پٹ طلاق، شوبز سے جڑے لوگوں کی ایسی طلاقیں جس نے سب کو حیران کر ڈالا

image
شادی کی کامیابی کا دارومدار میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی پر ہوتا ہے اور ہر شادی کے موقع پر ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ شادی کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ شادی کی ناکامی کا خیال کسی بھی فریق کے ذہن و دل میں نہیں ہوتا ہے مگر بعض شادیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں بہت ہی مختصر عرصے میں ہی فریقین کے درمیان تعلقات اس درجے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں علیحدگی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا ہے- ایسی ہی کچھ شادیوں کے احوال ہم آپ کو بتائيں گے جو کہ بہت جلد ہی طلاق تک پہنچ کر ختم ہو گئيں-
 
1: اریج فاطمہ اور فراز
اس خوبصورت جوڑے کی طلاق ان کی شادی کے صرف دو ہفتوں بعد ہی واقع ہو گئی اور ان کی شادی نے اس بات کو ثابت کیا کہ شادی صرف دو افراد کے ملن کا نام نہیں ہے بلکہ شادی درحقیقت دو خاندانوں کے ملن کو کہتے ہیں ۔ شادی کے صرف دو ہفتوں بعد طلاق کے حوالے سے اس جوڑے کا یہ کہنا تھا کہ ان کے خاندان اس شادی کے لیے راضی نہ ہو سکے جس وجہ سے انہیں مجبوراً طلاق کا فیصلہ کرنا پڑا-
image
 
2: عینی خالد اور ملک نورید
مشہور گلوکارہ عینی خالد کی شادی معروف اور کامیاب بزنس مین ملک نورید کے ساتھ بہت دھوم دھام سے انجام پائی اور اس شادی کی رون‍ق دیکھ کر کوئی بھی انسان یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ شادی اتنے مختصر سے عرصے میں ایک برے انجام سے دو چار ہو جائے گی- یہ شادی چند ہی مہینوں میں طلاق تک پہنچ کر ختم ہو گئی اس شادی کی ناکامی کے حوالے سے عینی خالد کا یہ کہنا تھا کہ ملک نورید ایک فراڈ انسان تھے اور وہ اکثر ان کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور ان کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی برا تھا جب کہ اس حوالے سے ملک نورید کا کہنا تھا کہ عینی نے ان کی چیزیں اور پیسے چوری کیے ہیں اور یہی وجہ ان کے تعلقات کی خرابی کا باعث بنے- ان دونوں کی سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات کا عکس ان کے تعلقات کی خرابی کا ایک ثبوت ہیں-
image
 
3: شیری شاہ اور ملک انور
اداکارہ شیری شاہ کی شادی ملک انور کے ساتھ صرف چند ماہ تک ہی چل سکی اور شیری شاہ کے مطابق اس دوران ملک انور ایک فراڈ اور بد کردار انسان ثابت ہوئے- اور ان کو ان کے چنگل سے نکلنے کے لیے اداکارہ مایا خان اور سوشل ورکر انصار برنی کی مدد لینی پڑی- جس کی مدد سے وہ شادی کے چند ماہ بعد طلاق حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: