لوگ اس کے حسن کے دیوانے تھے۔۔خوبصورت اداکارائیں جن کی موت کا صدمہ آج تک زندہ ہے

image


انڈسٹری میں ایسے کئی نام گزرے جن کی اموات نے کئی سالوں تک لوگوں کو حیران اور پریشان کردیا۔۔۔یہ وہ چہرے تھے جن کے نام کا ڈنکا بجتا تھا اور ایک لمحہ میں وہ اسکرین سے تو کیا زندگی سے ہی جدا ہوگئے-

نینا
انڈسٹری کا ایک ایسا حسین چہرہ جس کی نیلی گہری آنکھوں نے سب کو ہی اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔۔۔اسی کی دہائی میں اس حسین اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ بے قرار ہوجاتے تھے۔۔۔نینا نے بہت کم کام کیا لیکن اپنے اس حسن کی بدولت فلم انڈسٹری سے بہت پیسہ بنایا ۔۔۔انہوں نے دو ڈراموں میں کام کیا جن میں ’’دشت‘‘ اور ’’ریڈ کارڈ‘‘ شامل ہیں۔۔۔لیکن ۱۹۹۶ میں انہیں گولی مار دی گئی اور ان کے قاتل کا کبھی پتہ نا چلا۔۔۔

image


نادرہ
آٹھ سال لالی وڈ پر حکومت کرنے والی خوبصورت اداکارہ نادرہ نے اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی ۔۔۔وہ ایک بہت ہی سادہ دل اور نیک انسان تھیں۔۔۔فلمی ٹیکنیشن کی مدد کرنے سے لے کر ان کے گھروں کی خبر گیری رکھنا نادرہ کی زندگی میں شامل رہا۔۔۔انہوں نے اپنے پیسہ کو ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لئے کھلا استعمال کیا۔۔۔اسی پیسہ نے ان کی جان بھی لے لی۔۔۔ان کے شوہر سے ان کا جائیداد کو لے کر تنازعہ ہوا اور شوہر نے انہیں گولی مار کر زندگی سے جدا کردیا۔۔۔تحقیقات ہوئیں اور شوہر کر حراست میں بھی لیا لیکن پھر چھوڑ دیا گیا۔۔۔

image


ماروی
اداکارہ ماروی نے یوں تو فلم انڈسٹری میں صرف چار سے پانچ فلمیں ہی کیں لیکن ان کا نام بن گیا تھا انڈسٹری میں اور انہیں بہت پسند بھی کیا جاتا تھا۔۔۔انہوں نے فیصل قریشی کے ساتھ بھی فلم کیں اور ان کی خوبصورتی کو کافی سراہا بھی گیا۔۔۔لیکن ان کی موت اپنے ہی ایک چاہنے والے کے ہاتھ لکھی تھی جس نے ۱۹۹۸ میں انہیں طارق روڈ کراچی میں گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔۔۔انہوں نے وہیں اپنی آخری سانسیں لیں اور آج تک ان کے مجرم گرفتار نا ہوئے

image
YOU MAY ALSO LIKE: