نکاح کا اپنا ہی روپ ہوتا ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے نکاح کے لمحات

image


نکاح وہ لمحہ ہوتا ہے جب دلہا اور دلہن کے چہروں پر ایک الگ ہی چمک اور روشنی ہوتی ہے جو بیان سے باہر ہے۔۔۔اس لمحہ کی یادیں سارے فنکشنز سے جدا ہوتی ہیں۔۔۔اور پاکستانی شوبز کے ستاروں کی وہ یادیں بھی سوشل میڈیا پر قید ہوگئیں-

ایمن کا نکاح
اداکارہ ایمن کے نکاح کی تقریب انہی کے گھر کی چھت پر منعقد کی گئی۔۔۔کیونکہ یہ دونوں بہنیں اپنے گھر کے کافی کاموں میں حصہ لیتی ہیں اس لئے نکاح والے دن بھی اپنی تیاریوں کے ساتھ ساتھ فکروں میں بھی مگن رہیں۔۔۔شام پانچ بجے نکاح ہونا تھا اور سب گھر والے تیاریوں میں مگن تھے۔۔۔پھر جب ایمن دلہن بن کر بابا کے سامنے آئی تو کئی دن سے مصروفیت میں مشغول بابا کی آنکھوں میں پانی آگیا۔۔۔اپنی ننھی پری کو یوں دلہن کے روپ میں دیکھنا ان کا خواب تھا اور ایمن پر دلہن کا یہ روپ خوب جچا بھی۔۔ایمن نے قبول ہے کہنے کی رسم نبھائی اور نکاح نامہ پر سائن کئے۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ان کا میک اپ نکاح کے حساب سے کافی زیادہ تھا لیکن کیونکہ ان کا چہرہ کافی معصوم ہے اس لئے یہ بات زیادہ واضع نا ہوسکی۔۔۔نکاح کے کچھ دیر بعد منیب بٹ اپنی فیملی کے دس سے بارہ لوگوں کے درمیان پہنچے اور ایمن کے چہرے کی چمک ہی الگ تھی

image


سجل کا نکاح
خوبصورت بڑی بڑی آنکھوں والی سجل علی کئی ڈراموں میں دلہن بن چکی ہیں اس لئے لوگوں کو لگا تھا کہ ان پر شاید وہ روپ نا آئے ۔۔۔لیکن سجل کی آنکھوں میں ایک عجیب سا سکون اور خوشی تھی جسے دیکھنے والے محسوس کر سکتے تھے ۔۔خاص طور پر یہ وہ چمک تھی جو اپنی ماں کو ڈھونڈ رہی تھی۔۔۔سجل نے اپنی ماں کی طرح ہی تیار ہونے کی کوشش کی اور ویسا ہی ہیئر اسٹائل بنایا۔۔۔ان کے نکاح کے وقت ان کے والد، بہن صبور اور بھائی بھی موجود تھے اور اپنے گھر والوں کے درمیان نازک سی سجل کسی حور کی طرح لگ رہی تھی۔۔۔

image


نیمل خاور اور حمزہ عباسی
نیمل خٓور نے اپنی والدہ کا جوڑا کچھ تبدیلیوں کے بعد پہنا تھا اور ان پر جو روپ آیا وہ بیان سے باہر تھا۔۔۔انہوں نے بہت ہی ہلکا سا میک اپ کیا تھا جو باقاعدہ فیشن کا حصہ بن گیا۔۔۔انہوں نے باقاعدہ نکاح سے پہلے کچھ عرصہ کے لئے خود کو مایوں بٹھایا تاکہ ان پر روپ آئے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئیں۔۔۔ان کے ساتھ دلہا حمزہ عباسی پر بھی کافی روپ آیا۔۔۔پہلی بار ایک دلہا بغیر بالوں کے بھی اچھا لگا اور کافی اچھا لگا

image
YOU MAY ALSO LIKE: