میں اس راستے سے بھی نہیں گزرتی جہاں کالی بلی راستہ کاٹے۔۔۔پاکستانی شوبز کے وہمی ستارے

image


وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔۔۔اور اگر یہ شوبز کے ستاروں میں آجائے تو پھر ان کی زندگی کبھی کبھی مذاق بھی بن جاتی ہے۔۔۔پاکستان میں بھی ایسے کئی ستارے اور سلیبریٹیز ہیں جو اپنی چھٹی حس، اپنے وہم، اپنے تو ہمات پر شدید یقین کرتے ہیں۔۔۔اور ان سے جڑے رہتے ہیں

دعا ملک
اسے توہم پرست تو نہیں کہیں گے لیکن دعا ملک کا ماننا ہے کہ ہمارے خاندان میں بچوں کا اسکول میں داخلہ تین سال تین ماہ کی عمر میں ہی کروایا جاتا ہے۔۔۔اس سے پہلے یا اس کے بعد نہیں۔۔۔کیونکہ یہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے ہے اور وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ ان کے بچوں کے لئے بھی یہی دن اور یہی وقت مناسب ہے-

image


ماہرہ خان
۲۰۱۷ میں اداکارہ ماہرہ خان کی زندگی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگی اور انہیں یہ لگنے لگا کہ ان کی کامیابیوں کو نظر لگ گئی ہے اور یہ نظر بد ان کے عروج کو کھا رہی ہے۔۔۔ان کی اس سوچ کو ایک حد تک صحیح مانا بھی جا سکتا ہے کیونکہ جب آپ کامیاب ہوں تو قدر دانوں کے ساتھ ساتھ جلنے والے بھی منہ کھول کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہ نظر پھر کسی بھی طرح کنٹرول نہیں ہو پاتی۔۔۔

image


نور
اداکارہ نور کو ایک زمانے میں لگتا تھا کہ ان کے ساتھ ایک خاص قسم کی چیز ہے جو انہیں مختلف مواقع پر کبھی اچھی طرح اور کبھی پریشان کر کے خود سے روشناس کرواتی ہے۔۔۔انہوں نے اپنے ہی ایک مارننگ شو میں بتایا کہ انہیں اکثر محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی ہے اور وہ کوئی عورت ہے۔۔۔وہ اسے جانتی نہیں لیکن وہ ہمیشہ ان کیساتھ رہتی ہے

image


لیلیٰ
فلمسٹار لیلیٰ کا ماننا تھا کہ ان کی قسمت میں ہمیشہ کوئی مصیبت لے کر کھڑا رہتا ہے۔۔۔وہ اکثر بلی کے راستہ کاٹنے یا پیچھے سے اچانک آواز دینے سے پریشان ہوجاتی تھیں کہ شاید اب کوئی مصیبت ان کے سامنے آنے والی ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: