ہم بتا نہیں سکتے جب ہماری پہلی نظر کعبہ پر پڑی تو کیا ہوا۔۔۔شوبز ستاروں کے پچھلے سال کے عمرے

image


یہ ایک بہت بڑی سعادت ہے کہ رمضان جیسا مہینہ مکہ اور مدینہ میں نصیب ہو۔۔۔لیکن آج کل کے حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آتا۔۔۔لیکن پچھلے سال کا رمضان بہت سارے شوبز کے ستاروں کے لئے بہت خاص اور بہت یادگار ہے۔۔۔کیونکہ انہوں نے اپنا رمضان مکہ اور مدینہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے گزارا

ایمن اور منیب
شادی کے بعد ایمن اور منیب کی زندگی میں ایک بہت بڑا دن آیا جب دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ رمضان کا مہینہ مکہ مکرمہ میں گزاریں گے اور یہ یادگار سفر ان کے حصے میں آیا۔۔۔شادی کے بعد انہوں نے کئی جگہ کا سفر کیا لیکن یہ وہ مقام تھا جس نے ان کی زندگی کو بدل ہی دیا۔۔۔منیب کا کہنا ہے کہ میں وہ لمحہ بیان نہیں کر سکتا جب میں نے پہلی نظر خانہ کعبہ پر ڈالی۔۔۔میرے اندر کے جذبات شاید میں کسی سے نا کہہ پاؤں۔۔۔منیب بٹ اور ایمن خان کے اس عمرہ کی تصاویر پر لوگوں نے کافی تنقید بھی کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر اﷲ نے کسی کو اپنے گھر بلایا ہے تو اس کی اہمیت بھی انہیں ہی پتہ ہوگی۔۔۔

image


آغا علی
پچھلا سال آغا علی کی زندگی میں بھی یہ خوشی لایا اور انہوں نے اپنا رمضان عمرہ کے دوران گزارا ۔۔۔انہوں نے عمرہ کے دوران لکھا کہ ’’پہلا عمرہ۔۔۔ﷲ پاک پھر سے بلائیں یہ دعا ہے۔۔۔اور دعا ہے کہ جو بھی ﷲ کی اس دعوت کے انتظار میں ہے ۔۔۔ﷲ ان کو جلد ہی اپنے گھر آنے کی دعوت دیں۔ آمین۔۔۔

یہ دعا اس سال تو بہت کم لوگوں کی ہی قبول ہوگی شاید لیکن دعا ہے کہ اس رمضان ہمارے سارے گناہ بخش دیئے جائیں اور حرم کے دروازے سب مسلمانوں کے لئے کھول دیئے جائیں۔۔۔آغا علی کی زندگی پر اس عمرہ نے بہت گہرا اثر ڈالا اور وہ اپنی زندگی کے خوبصورت ترین دنوں میں ہی اس کو شمار کرتے ہیں۔۔۔

image


سارہ خان اور نور خان
سارہ خان اور نور خان کی جوڑی نے بھی پچھلے سال کا رمضان مکہ مکرمہ میں گزارا اور وہاں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کچھ کہا اور سنا۔۔۔اﷲ و اکبر۔۔۔دوسرا عمرہ۔۔۔ان کی اس خوشی کا اندازہ ان کی تصاویر سے بھی جھلک رہا ہے۔۔۔اور یہ ان دونوں بہنوں کے لئے زندگی کے بہترین دن تھے۔

image


مومل شیخ اور فیملی
مومل شیخ اپنے بھائی شہزاد شیخ ، والدہ اور والد جاوید شیخ کے ہمراہ پچھلے سال عمرہ پر گئیں اور انہوں نے زندگی کے بہترین دن گزارے۔۔۔انہوں نے لکھا۔۔ شکریہ اﷲ اس خوبصورت دعوت کے لئے۔۔۔اب اس سے زیادہ میں ارو کیا مانگوں۔۔۔اﷲ ہر مسلمان کو یہاں آنے اور محسوس کرنے کا موقع دے۔۔۔آمین۔۔۔اﷲ و اکبر۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: