|
جب خون میں شامل ہو اداکاری تو پھر کیا وقت اور کیا حالات۔۔۔سب پیچھے رہ
جاتے ہیں اور ٹیلنٹ آگے نکل ہی جاتا ہے۔۔۔ایسی ہی کچھ کم عمر اداکارائیں
ہیں جنہوں نے اپنی چھوٹی سی عمر میں فتح کے جھنڈے گاڑھے-
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر آج اے کلاس اداکاراؤں میں شامل ہیں اور یوں تو ہانیہ کی عمر
ابھی بھی صرف بائیس برس ہے لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کی عمر تھی
اٹھارہ اور آتے ہی انہوں نے مارا چھکا۔۔۔جی ہاں آتے ہی فلمی دنیا میں
اینٹری ماری اور مشہور فلم ’’جانان‘‘ میں کام کیا۔۔۔پھر تو ہر جگہ ہانیہ کی
دھوم مچ گئی۔۔۔انہوں نے اپنی اس شہرت کو طریقے سے استعمال بھی کیا اور آج
وہ نا صرف ٹاپ کلاس اداکاراؤں میں شامل ہیں بلکہ انہوں نے گائیکی میں بھی
اپنی اینٹری مار دی۔۔۔
|
|
کنزہ ہاشمی
گھر بھر کی لاڈلی کنزہ ہاشمی والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔۔۔ایسے لاڈ پیار
میں پلے بچے عموماً تھوڑے آرام طلب ہوتے ہیں ۔۔۔لیکن کنزہ ہاشمی ان سب
باتوں سے بالکل مختلف ہیں۔۔۔وہ صرف سولہ برس کی تھیں جب فیشن کی دنیا سے
اپنی اینٹری کی اور پھر ڈراموں میں کام شروع کیا۔۔۔ان کو شوق تو گلوکاری کا
تھا لیکن پھر اداکاری میں ہی آگئیں۔۔۔کنزیٰ کو سیٹ پر سب سے محنتی اداکارہ
مانا جاتا ہے جو سب سے پہلے شوٹ پر پہنچتی ہیں اور کسی بھی قسم کی چھٹی کی
قائل نہیں ہوتیں۔۔۔اپنا کام بہت ایمانداری سے کرواتی ہیں اور اسی لئے اتنی
چھوٹی عمر میں وہ نامور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں-
|
|
اقراء عزیز
اقراء نے ابھی میٹرک ہی کیا تھا کہ انہوں نے کمرشلز کے لئے کام کرنا شروع
کردیا۔۔۔ان کی والدہ تو ٹیکسی چلاتی تھیں اس لئے اقراء نے آغاز کمانے کی
غرض سے بھی کیا۔۔۔یہ اور بات ہے کہ پھر یہ شوق جنون بنتا چلا گیا اور اس
اداکارہ کی صلاحیت کا لوہا ان کے کالج دور سے مانا گیا۔۔۔انہوں نے ڈراموں
میں جب کام کیا تو انڈسٹری اس چھوٹے سے قدم کی چھوٹی سی اداکارہ کے بڑے سے
ٹیلنٹ کا دیوانہ ہوگیا۔۔۔اور آج کوئی انہیں کہہ نہیں سکتا کہ یہ ’’جھوٹی ‘‘
ہیں-
|
|
علیزے شاہ
محض چھے سال کی تھیں تو وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا اور پھر سولہ
سال کی عمر میں باقاعدہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں۔۔۔اپنے گھر کی اکلوتی
بیٹی علیزے شاہ نا صرف خوبصورت ہیں بلکہ باصلاحیت بھی۔۔۔گھر کے کچھ مالی
حالات بھی ایسے تھے کہ انہیں شوق کو پروفیشن بھی بنانا پڑا۔۔۔گھر والوں کی
سپورٹ نے اس ننھی سی لڑکی کو آج ٹاپ کلاس اداکاراؤں کی فہرست میں نمبر ون
کردیا ہے-
|
|