|
بڑے بوڑھوں کا یہ کہنا ہے کہ گھر بنانا تو آسان ہوتا ہے مگر گھر چلانا ایک
مشکل کام ہوتا ہے اس بات سے ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ شادی کرنا تو آسان
ہوتا ہے مگر اس شادی کو نبھانا جوۓ شیر لانے کے برابر ہوتا ہے اس میں بہت
سارے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں مگر عام طور پر لو میرج کرنے والے لوگوں کو
شادی ایک میٹھا لڈو نظر آرہی ہوتی ہے مگر جب عملی زندگی کے اتار چڑھاؤ کا
سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ شادی ایسی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے جب کہ ان کم
عمر اداکاراؤں کو اس کو نبھانے کے بجائے توڑنا ہی پڑتا ہے- ایسی ہی کچھ
شادیوں کے احوال آج ہم آپ کو بتائيں گے جو کہ کم عمری اور نا تجربہ کاری کے
باعث کم عمری میں ہی طلاق کا داغ دے کر ٹوٹ گئيں-
1: اداکارہ حبا علی
اداکارہ حبا علی کا شوبز کا کیرئير انتہائی مختصر ثابت ہوا اور اپنی شناخت
بنانے کے دور ہی میں انہوں نے شادی کر لی اس وقت حبا علی عمر کے بہت
ابتدائی دور میں تھیں مگر بدقسمتی سے یہ شادی ان کی زندگی میں خوشیوں کا
باعث نہ بن سکی اور ان کی جھولی میں ایک بیٹے کو ڈال کر طلاق کے لیبل کے
ساتھ رخصت ہو گئی۔ اس طلاق نے انہیں اتنا توڑ کر رکھ دیا کہ انہوں نے شوبز
کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے اکلوتے بیٹے کے لیے اپنی زںدگی کو وقف
کر دیا-
|
|
2: فضا علی
فضا علی جن کا تعلق بنیادی طور پر بنگلہ دیش سے تھا بہت کم عمری میں فواد
فاروق سے شادی کر کے شوبز سے کسی حد تک کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں-
شادی کے سات سال بعد ان کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نوازا مگر بد قسمتی سے
ان کی شادی بھی زيادہ دور تک نہ چل سکی اور کم عمری میں کی جانے والی کم
عمری میں ہی طلاق کو پہنچ کر ختم ہو گئی- اب فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ
تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ اگر بچوں کے والدین کے
درمیان علیحدگی ہو بھی جائے تو انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایسا
کوئی عمل نہ ہو جس سے ان کے بچوں کی نظر میں اس کی ماں یا باپ کی عزت خراب
ہو-
|
|
3:زارا نور عباس
زارا نور عباس جو معروف اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں اپنے کیرئیر کے
ابتدائی دور میں کم عمری میں ہی بیرون ملک ایک ناکام شادی کے تجربے سے گزر
چکی ہیں جو کہ جلد ہی طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی اور اس کے بعد انہوں نے
پاکستان آکر دوبارہ سے شادی کی-
|
|
4: ستیش خان
اداکارہ ستیش خان نے بھی کم عمری میں ہی شادی کی مگر ان کا یہ انتخاب غلط
ثابت ہوا اداکارہ ستیش خان نے اسی ملک نورید سے شادی کی جو گلوکارہ عینی
خالد کو طلاق دے چکے تھے مگر اداکارہ ستییش خان نے لوگوں کی باتوں کی پرواہ
نہ کرتے ہوئے شادی کر لی-
|
|
5: متھیرا
متھیرا کا شمار صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے جداگانہ انداز
سے اپنی جگہ شوبز میں بہت جلد جگہ بنائی اور اسی دوران انہوں نے دبئی میں
رہنے والے ایک غیر ملکی فلنٹ جے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا جس سے ان کا ایک
بیٹا بھی ہوا- مگر فلنٹ کی بے وفائی کے سبب یہ تعلق زیادہ عرصے تک نہ چل
سکا اور طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گیا اور متھیرا اپنے بیٹے کے ساتھ تنہا رہ
گئیں-
|
|
6: صنم بلوچ
صنم بلوچ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور ہی میں اپنے ساتھی اداکار اور
پروڈيوسر عبداللہ فرحت کے ساتھ شادی کر لی تھی مگر یہ شادی کامیاب نہ ثابت
ہو سکی اور جلد ہی طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی- مگر اس حوالے سے صنق بلوچ
اور عبداللہ فرحت دونوں ہی نے میڈیا کے سامنے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز
کیا اور لوگوں کو اس طلاق کا اسی وقت پتہ چلا جب کہ صنم بلوچ نے اپنے سوشل
میڈيا اکاونٹ پر اپنا نام تبدیل کیا
|
|