پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ایسے کئی نام گزرے ہیں جنہوں نے شاید کام
اتنا نہیں کیا لیکن ان کی باصلاحیت اداکاری اور فنکاری نے انہیں ہمیشہ کے
لئے امر کردیا۔۔۔زندگی میں ایسے کئی مقام آئے جب انہیں مدد کی ضرورت پڑی
لیکن کبھی زندگی نے وفا نہیں کی اور کبھی حالات نے
طاہرہ نقوی
پاکستانی ٹیلیویژ ن کا ایک ایسا ستارہ جو اپنی سنجیدہ اداکاری کے باعث روحی
بانو کے بعد ایک بڑا نام تھیں۔۔۔جن کی فنکارانہ صلاحیتوں نے سب کو ہی حیران
کردیا تھا۔۔۔وہ کردار ثانوی بھی کرتی لیکن اسے بڑا کردیتیں۔۔۔انہوں نے فلم
انڈسٹری میں بھی قدم رکھا لیکن انہیں وہاں مزہ نہیں آیا اور ٹیلی ویژن میں
انہوں نے جم کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔۔بہت کم عمری میں ہی انہیں
کینسر جیسا روگ لگ گیا۔۔۔طاہرہ نقوی کے لئے یہ دور آسان نہیں تھا۔۔۔ساتھی
فنکاروں نے ان کے علاج کے لئے چندہ بھی جمع کیا۔۔۔حکومت سے درخواست بھی کی
کہ ان کا علاج ملک سے باہر کروایا جائے لیکن وہ یہ جنگ لڑتی لڑتی دنیا سے
چلی گئیں ۔۔۔ان کے ڈراموں کو آج تک لوگ پسند کرتے ہیں لیکن افسوس کوئی یہ
نہیں جانتا کہ یہ قیمتی اثاثہ کتنی جلدی دنیا سے چلا گیا
|