دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے جہاں نظام زندگی
بدل دیا ہے۔ ایس صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے
لڑنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش اور انتھک محنت کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے
ڈاکٹرز , نرسز اور دیگر طبی عملے جذبے کے ساتھ کام سر انجام دے رہے ہیں اور
اس مرض سے لڑنے کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز بھی اپنی خدمات
بھر پور سر انجام دے رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آج اس مشکل وقت
میں ہم کھڑے نہیں ہونگے تو پھر کون ہوگا ۔ جو احتیاط تدابیر ڈاکٹرز کی ہیں
وہی احتیاط تدابیر عام شہری کے لئے ہیں۔ دنیا بھر میں ڈاکٹرز کے لئے خراج
تحسین پیش کی جارہی ہے۔ جہاں پوری دنیا میں ڈاکٹرز اپنا کردار ادا کر رہے
ہیں وہیں معروف سرچ انجن گوگل اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑنے
والے کارکنان کے نام کررہاہے۔ دو ہفتے کے دورانیے پر گوگل ڈوڈل پر پیکجنگ,
شپنگ اور ترسیل کے کارکنان کے لئے محبت کا نشان جگمگا رہا ہے۔ ویسے دیکھا
جاتا ہے کہ گوگل کا ڈوڈل تاریخی واقعات یا مشہور شخصیات کو یاد کرنے کے لئے
جانا جاتا ہے۔ لیکن آگے کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد یہ وقت بھی تاریخی واقعہ
سمجھ کر ہی یاد کیا جائے گا۔
|