|
پاکستان کے بہت نامور کامیڈینز ایسے ہیں جن کے کیرئیر کا آغاز اور ان کی
پہچان بنا ہی تھیٹر۔۔۔لیکن پھر تھیٹر پر ایک ایسا وقت آیا جب ناچ گانے، اور
فحاشی نے اپنی جگہ بنائی اور اس طوفان بدتمیزی میں کام کرنا بہت سارے اچھے
آرٹسٹس کے لئے ناممکن ہوگیا-
انور علی
انور علی ایک ایسے آرٹسٹ تھے جنہیں تھیٹر کی پہچان مانا جاتا تھا۔۔۔ان کے
آنے پر ڈرامہ کو مکمل سمجھا جاتا تھا۔۔۔لیکن پھر انہوں نے غور کیا کہ تھیٹر
کو لوگوں نے مذاق بنا لیا ہے۔۔۔وہ جگہ جہاں انہوں نے اپنے ٹیلنٹ کو منوایا
وہاں لوگ کمرشلزم اور پیسہ کو بیچ میں لا کر عریانیت پھیلا رہے تھے۔۔۔ان کی
برداشت ختم ہوگئی اور انہوں نے صرف تھیٹر ہی نہیں بلکہ شوبز کو ہی چھوڑ دیا
اور اب وہ ایک مکمل مذہبی انداز سے زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
|
|
سہیل احمد
سہیل احمد کو اداکاری کا شہنشاہ مانا جاتا ہے جنہوں نے مزاح اور سنجیدہ
دونوں ہی اداکاری میں اپنا لوہا منوایا۔۔۔انہوں نے اس فیلڈ میں آنے کے لئے
بہت پاپڑ بیلے۔۔۔مستانہ اور امان اﷲ ان کے بہترین ساتھیوں میں تھے جنہوں نے
بہت شان اور بہت طریقے سے اپنا وقت تھیٹر کو دیا۔۔۔سہیل احمد نے ان کا آخر
تک ساتھ نبھایا۔۔۔جب تھیٹر کرتے تھے تو بہت اچھا وقت دیکھا لیکن پھر ایک
دور ایسا آیا جب ہر بات پر فحاشی کا ڈیرا ہوگیا۔۔۔اچھے سے اچھا ڈرامہ
عریانیت کی نذر ہوجاتا۔۔۔یہ بات ان کے لئے ناقابل برداشت تھی۔۔۔انہوں نے
تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کی اور ٹیلی ویژن کو ہی وقت دیا۔۔۔
|
|
شیبا حسن
لاہور کے ایک انتہائی متوسط گھرانے کی شیبا حسن اپنے والد کے انتقال کے بعد
تھیٹر کی جانب آئیں۔۔۔اور الحمرا آرٹس کونسل میں پیسہ کمانے کی غرض سے کام
کرتیں۔۔۔وہیں ان پر حامد رانا کی نظر پڑی جو خود محنت کر رہے تھے۔۔۔انہوں
نے شیبا حسن کو ڈرامہ کی آفر بھی دی۔۔۔لیکن تھیٹر میں جب حامد رانا نے ان
سے ڈرامہ میں کام لینا شروع کیا تو وہ بہت شرمیلی تھیں۔۔۔جھجھک تھی۔۔۔آہستہ
آہستہ شیبا حسن کی موجودگی تھیٹر کے لئے لازم و ملزوم ہوگئی۔۔۔لیکن جس
گھرانے سے وہ تھیں وہاں فحاشی اور عریانیت کو بہت ہی برا مانا جاتا تھا اس
لئے جب تھیٹر میں یہ رنگ نظر آنے لگے تو انہوں نے بھی کنارہ کشی اختیار کر
لی۔۔۔
|
|
خالد عباس ڈار
پڑھے لکھے اداکاروں میں خالد عباس ڈار کا نام بہت مانا جاتا ہے جنہوں نے
تھیٹر میں اچھے مذاق کا فن متعارف کروایا اور اپنی شخصیت سے کئی فنکاروں کو
اپنا فین کردیا۔۔۔ان کی موجودگی ڈرامہ کے لئے بہت اہم تھی لیکن پھر وہ بھی
اس ماحول سے گھبرا گئے جو بڑھنے لگا تھا۔۔۔اور انہوں نے فیصلہ کیا ٹی وی
میں ہی اپنے فن کو رکھنے کا-
|
|