میں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیوںکہ ۔۔۔۔۔۔ شوبز کے لوگوں کی ساری عمر کنوارہ رہنے کی عجیب و غریب وجوہات

image


شادی کے حوالے سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے ۔ ہمارے شوبز سے جڑی کچھ ہستیاں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اس لڈو کو نہ کھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وہ کچھ ایسی وجوہات بھی پیش کرتے ہیں جن کے بارے میں جان کر انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے ایسی ہی کچھ ہستیوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: فیصل رحمٰن
فیصل رحمن جنہوں نے بہت کم عمری میں ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں بہت تیزی سے جگہ بنائی اور اس دوران لڑکیوں میں بھی کافی مقبول رہے- مگر انہوں نے اس مقبولیت کو کبھی بھی کسی رشتے میں تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی اور اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا ہے وہ فطرتًا بہت شرمیلے ہیں اس وجہ سے وہ شادی کرنے سے کتراتے ہیں-

image


2: نرما
ماضی کی مشہور اداکارہ نرما نے اپنے وقت میں شہرت کا عروج دیکھا مگر اس دوران بھی انہوں نے شادی کا فیصلہ نہیں کیا- ان کے ساتھی اداکار شامل خان کے ساتھ ان کا اسکینڈل کافی عرصے تک لوگوں کی زبان پر رہا مگر اس اسکینڈل نے اداکار شامل خان کی شادی کے بعد دم توڑ دیا اور اداکارہ نمرہ نے بھی اس کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی-

image


3: جیا علی
جیا علی کا شمار بھی پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی امی کے انتقال کے بعد ان کا چھوٹا بھائی اس دنیا میں تنہا رہ گیا اور ماں باپ دونوں کے انتقال کے سبب جیا علی کے کاندھوں پر اپنے بھائی کی ذمہ داری آن پڑی- اس موقع پر ان کی منگنی ہو چکی تھی اور انہوں نے اپنے منگیتر سے کہا کہ کیا وہ اس موقع پر ان کا ساتھ دے سکتا ہے مگر ان کے منگیتر نے اس موقع پر مثبت جواب نہ دیا جس کے بعد جیا علی نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایسے کسی انسان کے ساتھ شادی نہیں کریں گی جو کہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں نبھا سکتا ہو-

image


4: لتا منگیشکر
لتا منگیشکر نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے جب سر اٹھایا تو ایک بڑے گھرانے کے دیکھ بھال کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر تھی اس وجہ سے انہوں نے ان کو ہی اپنے بچے سمجھتے ہوۓ ان کی پرورش کی اس وجہ سے شادی نہ کر پائیں-

image


5: عائشہ عمر
عائشہ عمر جو موجودہ دور کی ایک خوبصورت اداکارہ ہیں مگر ابھی تک شادی نہ کرنے کے حوالے سے بار بار پوچھنے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد فطرت انسان ہیں اور اپنے اوپر لگائی جانے والی پابندیاں برداشت نہیں کر سکتی ہیں- اس وجہ سے وہ کسی ایسے انسان کا انتظار کر رہی ہیں جو کہ ان کی طرح کی سوچ کا حامل ہو-

image
YOU MAY ALSO LIKE: