یوں آسماں کی طرف دیکھنے سے کیا ہوگا؟

اگر ٹیلنٹ کی بات کی جائے تو وہ ہمیں ہر جگہ نظر آئے گا ہماری اردگرد بہت سے لوگ ہوں گے جنہوں نے ایک چھوٹے سے کام کو اپنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس کے عروج تک پہنچ گئے اور ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بھی یہ کام ایسے ہی کر سکتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں وہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا کہ ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے۔ جو بھی وہ کام کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نقطہ گرفت ہوتا ہے، جس پر انہوں نے گرفت حاصل کر کےہیں عروج پایا ہوتا ہے ۔ لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ کس کام پر گرفت پا سکتے ہیں ۔اگر یہ آپ جان لیں تو یقیناً آپکو اپنی صلاحيت کا علم ہو گااور وہ ہی آپ کا talent ہے .لیکن کچھ لوگ talent کو اپنانے کی بجانے trend کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں اور اسے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر حالات اس بات کی اجازت دیں کہ آپ ٹرینڈ کو فالو کریں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر آپ ٹرینڈ کو آسانی سے فالو کر کے اپنا روزگار کا ذریعہ نہیں بنا سکتے تو روزگار کی فکر کو اپنے اعصاب پر سوار کر کے پریشان ہونے کی بجائے کیوں نہ اپنی ترجیحات پر غور کیا جائے ۔اگر آپtrend کو فالو نہیں کرسکتے تو اپنے talent کو trendبنا دو. اور اپنے ٹیلنٹ کو مثبت طریقے سے دنیا کے سامنے اس طرح رکھو کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے۔ اور یہ کام کرنے کے لئے آپ کو خاص platform بنانا چاہیے ۔ اس لئے بنی بنائی جگہ کو حاصل کرنے کی بجائے اپنی جگہ خود بنائیں۔کیونکہ کچھ لوگو کو لگتا ہے کہ جب تک انکو کوئ رہنمائی کرنے والا نہیں ملے گا وہ خود کچھ نہیں کر سکتے ۔یہ بلکل غلط ہے ، ہمیں رہنمائی کے لیے مشوره تو لینا چاہیے ،لیکن خود کو دوسروں کے آسرے پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔اس لیے اوروں پر انحصار کرنے کی بجاۓخود خودپر بھروسہ ہونا چاہیے کیونکہ جن درختوں کے پتے چوڑے ہوتے ہیں وہ چھوٹے ہی کیوں نہ ہو سایہ گھنا دیتے ہیں اور وہ درخت جن کے پتے چوڑے نہیں ہوتے وہ چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہو وہ تمہیں دھوپ سے نہیں بچا سکتے۔
کسی نے کیا خوب لکھا ہے،
یوں آسماں کی طرف دیکھنے سے کیا ہو گا
زمیں والوں خود بھی تو کچھ سوچنا ہو گا

Zainab Arshad
About the Author: Zainab Arshad Read More Articles by Zainab Arshad: 4 Articles with 4865 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.