پاکستانی فلم انڈسٹری میں کئی اسکینڈلز آئے اور ختم ہوئے لیکن کچھ شادیاں
ایسی ہیں جو گمنامی میں گئیں اور پھر اپنا وجود ہی کھو بیٹھیں۔۔۔ان شادیوں
کے ختم ہونے کے بعد بھی زندگی چلتی رہی لیکن زندگی میں وہ بات نا رہی۔۔۔
سنگیتا اور ہمایوں قریشی کی شادی
اداکارہ سنگیتا کی شادی بہت کم عمری میں اپنے ساتھی اداکار ہمایوں قریشی سے
ہوئی۔۔۔سنگیتا بتاتی ہیں کہ یہ شادی ہرگز محبت کی نہیں تھی۔۔۔بلکہ یہ ایک
ایسی شادی تھی جو میں نے غصے میں کی ۔۔۔میں بہت کم عمر تھی اور میری اپنی
امی سے کسی بات پر لڑائی ہوگئی۔۔۔پھر میں اس کے بعد شوٹنگ پر گئی اور وہاں
ساتھی اداکاروں میں ہمایوں قریشی تھے جنہیں شادی کے لئے میڈم سنگیتا نے
کہا۔۔۔سنگیتا اس دور کی صف اول کی اداکارؤں میں سے تھیں جبکہ ہمایوں قریشی
کا وہ نام نا تھا ۔۔۔ہمایوں قریشی کے لئے یہ ایک بہت حیرت کی بات تھی۔۔۔اور
سنگیتا نے اپنے گھر والوں کے خلاف جا کر یہ شادی کی۔۔۔شادی صرف تین سال ہی
چلی۔۔۔اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔۔۔سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں نے شادی
کے فوراً بعد صرف ایک ہی فلم کی جو لندن میں تھی۔۔۔اور اس کے بعد یہ سوچ
لیا کہ میں ایک بیوی کی حیثیت سے ہی گھر میں رہوں گی۔۔۔ہمایوں قریشی نے بھی
بارہ سو فلموں میں ولن اور ہیرو کا کام کیا۔۔۔لیکن وہ سنگیتا والی شہرت نا
پاسکے تھے۔۔۔اس لئے گھر کے اخراجات کا وہ حال تھا کہ سنگیتا کو تین سال بعد
واپس فلم انڈسٹری میں آنا پڑا۔۔۔ہمایوں قریشی نے اس بات پر انہیں اچھے
الفاظ میں نا لیا اور یوں بات بڑھ گئی اور طلاق ہوگئی۔۔۔بیٹی سنگیتا کے پاس
ہی پلی بڑھی اور کبھی ہمایوں قریشی نے اس کا خرچہ بھی نہیں دیا۔۔۔اس کے بعد
ہمایوں قریشی نے ایک اور شادی اپنی قبائلی لڑکی سے ہی کرلی جس سے ان کا ایک
بیٹا بھی ہوگیا۔۔۔کچھ سال قبل وہ کوما میں چلے گئے۔۔۔پھر صحیح ہوئے لیکن
فالج نے انہیں ہمیشہ کے لئے معذور کردیا۔۔۔وہ شہرت سے گمنامی کے اندھیروں
میں کھوگئے لیکن سنگیتا اسکرین پر آج بھی جگمگا رہی ہیں۔
|