|
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی فریج اور کچن میں اس کی آمد کے نشانات نظر آنا
شروع ہوگئے ہیں۔۔۔بہت ساری خواتین نے سحر اور افطار کے اہتمام کے بارے میں
سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔۔۔لیکن کچھ دسترخوان کبھی نہیں بدلتے۔۔۔وہاں کچھ
چیزوں کا نا ہونا افطار کو نامکمل بنا دیتا ہے۔۔۔کچھ سلیبریٹیز کے دسترخوان
میں یہ نا ہو تو انہیں مزہ ہی نہیں آتا
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کے دسترخوان پر یوں تو کافی لوازمات ہوتے ہیں۔۔۔لیکن اگر
پکوڑے نا ہوں تو لگتا ہے کہ افطار میں کچھ بھی نہیں۔۔۔دکھنے میں تو شائستہ
کافی اسمارٹ ہیں لیکن بات اگر ہو افطار کی تو انہیں ہر قسم کے پکوڑے چاہئیں
اور اگر وہ نا ہوں تو انہیں لگتا ہے کہ کوئی کمی سی ہے۔۔۔ان کے بچوں کو طرح
طرح کے شربت پسند ہیں اور وہ کوشش کرتی ہیں کہ اپنی اور بچوں کی پسند کا
رمضان میں اہتمام کریں۔
|
|
بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری کو شروع سے ہی افطار میں تلی ہوئی چیزوں کی نسبت فروٹ چاٹ
کھانا زیادہ پسند رہی ہے ۔۔۔اور انہیں لگتا ہے کہ جب تک فروٹ چاٹ نا ہو تو
افطاری میں مزہ ہی نہیں۔۔۔
|
|
احمد علی بٹ
اداکار احمد علی بٹ کو افطاری میں تلی ہوئی چیزوں کی نسبت بہت سارے شربت
اور جوس پینا پسند ہے۔۔۔وہ کھجور اور شربتوں پر ہی انحصار کرتے ہیں اور
ساتھ مرغی کا اسٹیک بھی کھا سکتے ہیں۔۔۔
|
|
فیصل قریشی
فیصل قریشی احتیاط تو بہت کرتے ہیں لیکن افطار میں اگر چنا چاٹ، پکوڑے
سموسے نا ہوں تو انہیں مزہ بھی نہیں آتا۔۔۔تھوڑا تھوڑا کر کے وہ کھا ہی
لیتے ہیں یہ سارے لوازمات
|
|
عمران عباس
اداکار عمران عباس کے دسترخوان پر افطار میں جلیبی تو ہونا لازمی ہے۔۔۔اور
اگر لال شربت نا ہو تو وہ اسے مکمل افطار نہیں کہتے-
|
|
یہ ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے اس میں ابھی بہت سارے اور افراد بھی شامل ہو سکتے
ہیں اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس فہرست میں کوئی اور بھی شامل ہو سکتا
ہے تو آپ کمنٹ کر کے اس حوالے سے اپنی رائے دے سکتے ہیں-
|