|
پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی سلیبرٹی ہیں جن کی شادیاں بھی ہوئیں اور بچے
بھی ہوئے لیکن بچے پالتے میکے والے ہیں۔۔۔ماں باپ سے زیادہ قریب بچے اپنے
ننھیال والوں کے ہوتے ہیں اور اکثر میاں بیوی گھومنے بھی چلے جاتے ہیں بچوں
کو نانی کے گھر چھوڑ کر۔۔۔
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان تو اپنے گھر والوں کی خاصی لاڈلی تھیں۔۔۔اس لئے شادی کے
بعد بھی اماں ابا اور بہن بھائی اسی طرح ساتھ کھڑے ہیں جیسے پہلے
تھے۔۔۔حالانکہ اب ایمن خان گھر پر ہی ہوتی ہیں کوئی میڈیا سے جڑا کام نہیں
کرتیں ۔۔۔لیکن پھر بھی منیب کے ساتھ وقت گزارنا ہو تو امل کو نانی کے گھر
ہی چھوڑتی ہیں۔۔۔اور وہ امل کو چھوڑ کر منیب کے ساتھ چھٹیاں بنانے ملک سے
باہر بھی گئیں تاکہ تھوڑا وقت ساتھ میں گزاریں۔۔۔اب اگر امی کا گھر نا ہو
تو بھلا یہ آزادیاں مل سکتی ہیں-
|
|
صنم جنگ
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کے میاں بھی اکثر ملک سے باہر ہی
ہوتے ہیں اور ایسی صورت میں اگر صنم کو ڈرامہ کی شوٹ پر جانا ہو یا کسی
انٹرویو کی ریکارڈنگ میں تو الایا کو نانی ہی سنبھالتی ہیں۔۔۔یہ بھی سچ ہے
کہ الایا کو بھی اپنی خالاؤں کے ساتھ کافی مزہ آتا ہے اور وہ صنم کو اتنا
تنگ بھی نہیں کرتیں۔۔۔اس کو جو منوانا ہوتا ہے وہ اپنی نانی اور خالاؤں کو
بتا دیتی ہے۔۔۔آخر کو گھر بھر میں اتنے سالوں بعد پہلا بچہ ہے تو کافی
لاڈلا تو ہوگا نا
|
|
سعدیہ امام
سعدیہ امام کی بیٹی بھی اپنی خالاؤں سے کافی قریب ہیں۔۔۔کیونکہ سعدیہ کے
میاں بھی زیادہ تر جرمنی میں ہی ہوتے ہیں اس لئے اکثر بیٹی کو عالیہ امام
کے پاس چھوڑنا پڑجاتا ہے۔۔۔کیونکہ سعدیہ بھی پچھلے دنوں کاموں میں کافی مگن
تھیں۔۔۔لیکن اب وہ مکمل طور پر اپنی بیٹی کو سنبھال رہی ہیں۔۔۔ورنہ خالہ کے
ہونیس ے تو میرب کی زندگی میں بھی کافی سکون ہی تھا۔۔۔
|
|
فاطمہ کنور
فاطمہ کنور کے امی ابو بھی ہمیشہ سے ان کی ڈھال بن کر رہے۔۔۔شادی کے بعد ہی
نہیں بلکہ بچوں کے بعد بھی فاطمہ نے خود کو واپس اسمارٹ کرکے ڈراموں میں
قدم رکھا تو والدین نے بچوں کو سنبھالنے میں کافی ساتھ دیا۔۔۔
|
|