میں نے جو بھی کمایا وہ یہاں لگا دیا۔۔۔اداکارائیں جو بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں

image
 
پاکستان کی بہت ساری اداکاراؤں نے شوبز میں اپنے فن کا مظاہرہ تو کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔۔۔ایسی بہت ساری اداکارائیں ہیں جنہوں نے آنے کے فوراً بعد سمجھ لیا کہ جو شوق خواتین میں ہمیشہ رہے گا وہ خوبصورت دکھنے کا ہے اوراسی لئے بیوٹی سیلون مستقبل محفوظ رکھنے کا ایک بہترین راستہ ہوسکتا ہے۔۔۔
 
نرگس
اداکارہ نرگس نے فلم انڈسٹری اور تھیٹر میں کئی سال کام کیا اور بہت پیسہ بھی بنایا۔۔۔ان کے ساتھ بہت زیادتیاں بھی ہوئیں جس میں ان کے سر کے بال بھی کاٹے گئے اور انہیں اور ان کے گھر والوں کو زدو کوب بھی کیا گیا۔۔۔لیکن پھر ان کو ایک بار گرفتار بھی کیا گیا فحاشی اور عریاں گانوں پر رقص کرنے کی وجہ سے۔۔۔اس کے کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے شونز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ۔۔۔اور پھر کینیڈا اپنے میاں اور ایک بیٹے کے ساتھ سیٹل ہوگئیں۔۔۔وہاں پر نرگس نے اپنا سیلون کھولا اور اسے بڑی ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں۔۔۔
image
 
نادیہ حسین
نادیہ حسین نے ماڈلنگ سے اپنی پہچان بنائی اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا۔۔۔حالانکہ وہ دانتوں کی ڈاکٹر ہیں لیکن انہوں نے اپنی ہی فیلڈ میں نام بنانے اورکمانے کا فیصلہ کیا۔۔۔انہوں نے نادیہ حسین کے نام سے سیلون کھولا اور اسے مختلف مارننگ شوز میں پروموٹ کیا۔۔۔اور بہت محنت اور صبر کے ساتھ اس پر کام کرتی رہیں۔۔۔آج ان کا سیلون ملک کے کامیاب ترین سیلونز میں سے ایک ہے۔۔۔
image
 
تحریم زبیری
اداکارہ اور میزبان تحریم زبیری نے بھی شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے کو محفوظ بنانے کا سوچا اور کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنا سیلون کھول لیا۔۔۔اس سیلون کو بھی کافی عرصہ ہوچکا ہے۔۔۔تاہم یہ سیلون ابھی بہت زیادہ نہیں کماتا۔۔۔ان کا کام اچھا ہے لیکن کلائنٹس کی تعداد کافی مختصر ہے۔۔۔تحریم اس سیلون کے لئے ملک سے باہر جا کر بھی ٹریننگ لیتی رہیں۔۔۔
image
 
شگفتہ اعجاز
اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بہت ہی محنتی اور باہمت خاتون ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی اپنی طرح مظبوط بنانے کا سوچا اور اپنا بزنس شروع کیا۔۔۔ایک ایسا سیلون جہاں کوالٹی کا بہت خیال رکھا جاتا۔۔۔انہوں نے اپنے ساتھ ساتھ اپنی بیٹیوں کو بھی اس فن میں ماہر کیا تاکہ وہ اپنا بزنس خود چلا سکیں اور ان کی غیر موجودگی میں بھی ان کی بیٹیاں کامیابی سے اسے سنبھال سکیں۔۔۔
image
 
فریدہ شبیر
اداکارہ فریدہ شبیر کئی سالوں نسے سیلون چلا رہی تھیں اور جب وہ پس آئینہ میں آتی تھیں تو اس وقت انہوں نے اس کام کا آغاز کیا تھا۔۔۔لیکن پھر وقت اور ضرورت نے اسے زندگی کا حصہ بنا دیا۔۔۔انہوں نے شبیر جان سے شادی کے بعد اس سیلون کو شبیر جان کی ہی پہچان بنایا اور انہی کے نام سے اسے چلانا شروع کیا۔۔۔خواتین کا تو نہیں لیکن مردوں کا سیلون کافی اچھا چلتا ہے۔۔۔
image
 
دیدار
اداکارہ دیدار جو کہ اسٹیج ڈانسر نرگس کی بہن بھی ہیں لاہور میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے بھی لاہور میں بہت ہی بڑا سیلون بنایا ہے جہاں وہ کاشیز سے متاثر میک اپ کرتی ہیں اور دلہنیں بناتی ہیں۔۔۔ان کا میک اپ بہت ہی گلیمرس اور مہنگا ہوتا ہے۔۔۔
image
 
صاحبہ
جان ریمبو کی بیگم اداکارہ صاحبہ نے بھی لاہور میں اپنا سیلون کھول ہی لیا ہے جہاں ان کی والدہ نشو بیگم بھی جاتی رہتی ہیں اور دونوں ماں بیٹی اس کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مگن ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: