محبت میں کی جانے والی شادی شہرت اور دولت کے بغیر صرف کاروبار بن گئی --- شوبز کی کامیاب سیلیبریٹیز کی ناکام شادیاں

image


انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے چین فطرت کے ساتھ اس دنیا میں اتارا ہے اس میں قرار صرف اسی وقت آتا ہے جب کہ وہ اس زندگی کی قید سے رہائی پا کر موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ اسی بے چین طبعیت کے باعث انسان کی ترجیحات تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کبھی جو فرد یا چیز اتنی اہم ہوتی ہے کہ اس کے بغیر زندگی محال ہوتی ہے- دل سے اتر جانے کے بعد اتنی بے مول ہو جاتی ہے کہ اس سے جان چھڑانا ہی ہر مسئلے کا حل نظر آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حساب شوبز کے لوگوں کی کی جانے والی شادیوں کا بھی ہے جو کہ شروع شروع میں بہت محبت کے ساتھ جوڑی جاتی ہیں مگر وقت کے ساتھ اتنی ناکام ہو جاتی ہیں جن سے جان چھڑانے کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آتا ہے-

1: مائرہ خان اورعلی عسکری
مائرہ خان جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا اور اسی دوران ایم ٹی وی کے سی ای او علی عسکری کے ساتھ ایک مختصر معاشقے کے بعد یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے- اس دوران جب کہ یہ دونوں اپنی شناخت بنانے کی جدوجہد سے گزر رہے تھے ان دونوں کے ازدواجی تعلقات آٹھ سال تک بہترین رہے اسی دوران وقت مائرہ خان پر مہربان ہو گیا اور ان کو ہم ٹی وی کے ڈرامے ہم سفر میں کام کرنے کا موقع ملا جس کی کامیابی نے مائرہ خان کو راتوں رات ایک بڑا اسٹار بنا ڈالا- یہاں تک کہ ان کو سرحد پار سے بھی آفرز ملنا شروع ہوگئيں- اسی دوران 2014 میں ان کے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی مگر اب علی عسکری اور مائرہ خان کے درمیاں اسٹیٹس میں بہت فرق آچکا تھا اور ان دونوں کے تعلقات اسی بنیاد پر خراب ہونا شروع ہو گئے تھے لہٰذا ان دونوں نے اسی بنیاد پر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا-

image


2: اظفر علی اور نوین وقار
اظفرعلی اور نوین وقار کی محبت کی شدتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اظفر علی نے نوین سے شادی کرنے کے لیے اپنی پیار کرنے والی بیوی سلمیٰ اور بچوں کو بھی چھوڑ دیا اور نوین وقار سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ شادی کے فوراً بعد ہی نوین کو بھی ڈرامہ ہمسفر میں ایک اہم کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا اور اس ڈرامے کی مقبولیت نے نوین کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا اور اس کو محسوس ہونے لگا کہ اس نے شادی کے لیے اظفر کا انتخاب کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے اور آخر ان دونوں کی شادی صرف تین سال میں طلاق پر پہنچ کر ختم ہوگئی-

image


3:فریحہ پرویز اور نعمان جاوید
پتنگ باز سجنا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی فریحہ پرویز کی پہلی شادی ان سے دگنی عمر والے ان کے ایک استاد سے ہوئی تھی جو کہ ایک بے جوڑ شادی تھی جس سے فریحہ پرویز نے علیحدگی اختیار کر لی تھی- اس کے بعد فریحہ پرویز کی نگاہ انتخاب گلوکار نعمان جاوید پر پڑی اور انہوں نے نعمان جاوید سے شادی کا فیصلہ کر لیا شادی کے شروع کے دنوں میں سب نے ہی ان کے انتخاب کو سراہا مگر جلد ہی فریحہ پرویز کو اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انہیں پتہ چل گیا کہ ان کے شوہر ان کی سالوں کی جمع کی ہوئی دولت کو دونوں ہاتھوں سےلٹانا چاہتے ہیں- جس کی بنیاد پر جلد ہی فریحہ پرویز نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا اور شادی کے صرف ایک سال بعد ہی نعمان جاوید سے علیحدگی اختیار کر لی-

image


4: ڈاکٹر شائستہ اور وقار مہدی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کی پہلی شادی وقار مہدی کے ساتھ 1999 میں ہوئی تھی اور اس سے ان کے تین بچے بھی تھے- شادی کے ابتدائی دنوں میں شائستہ ایک گمنام ڈاکٹر تھیں اور ان کا شوبز سے کچھ لینا دینا نہ تھا مگر پھر جیو نیوز میں مارننگ شو کی میزبانی کے ساتھ ہی دولت اور شہرت شائستہ پر مہربان ہو گئی اور اس نے تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کر دیں- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی شخصیت کو بھی گروم کرنا شروع کر دیا وقار مہدی کو شائستہ کے پروگرام کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہ تھا مگر وہ ان کی بے جا آزادی کے خلاف تھے- مگر شائستہ کو یہ روک ٹوک پسند نہ تھا جس کے سبب ان کے تعلقات کشیدہ ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ 2012 میں انہوں نے وقار سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا اور 2015 میں اپنے کزن عدنان لودھی کے ساتھ شادی کر لی-

image


5: آمنہ شیخ اور مہیب مرزا
آمنہ شیخ جو فارن کوالیفائڈ تھیں ان کا شوبز میں آغاز ایک پروگرام بچے من کے سچے سے ہوا جس کی وہ پروڈیوسر تھیں اور اسی پروگرام کے دوران اس پروگرام کے میزبان مہیب مرزا کو دل دے بیٹھیں اور انہوں نے 2005 میں ان سے شادی کا فیصلہ کر لیا یہاں تک کہ 2010 میں اللہ نے اس جوڑے کو ایک بیٹی سے بھی نواز دیا ۔ ان کے قریبی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ گھر بنانے سے گھر چلانے تک کے تمام معاملات میں آمنہ ہی خرچہ چلاتی تھیں جب کہ مہیب مرزا کا اس سارے معاملے میں کسی قسم کا حصہ نہیں ہوتا تھا اس نے ان دونوں کے تعلقات میں ایک سرد جنگ کا آغاز کر دیا جو 2018 میں علیحدگی کے فیصلے کے بعد تمام ہوئی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: