پیر صاحب ان کے عاشق ہوگئے تھے۔۔۔انڈسٹری کی گمنام حسیناؤں کی کہانی

image
 
پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو انتہائی حسین تھے اور جنہوں نے بہت عرصہ تک کامیابی کی بلندیوں کو چھوا۔۔۔۔جن کے حسن اور صلاحیتوں کے چرچے آج بھی زندہ ہیں لیکن خود ان کی زندگی میں بہت کچھ گزرا۔۔۔کچھ ان کی پسند سے اور کچھ حالات کی وجہ سے ہوا۔۔۔لیکن آج وہ انڈسٹری میں نظر نہیں آتیں۔۔۔
 
کویتا
اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن کویتا بہت ہی حسین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔۔۔ان کی والدہ تھوڑا سخت مزاج رکھتی تھیں اور ان کا بس کویتا پر بہت چلتا تھا۔۔۔کویتا بہت چھوٹی تھیں جب ایک ڈائریکٹر نے کسی بات پر ان کو اغواء کرنے کی دھمکی دی تو ان کی والدہ نے خوف کی وجہ سے انہیں فلم کا حصہ بنا دیا۔۔۔یوں وہ محفوظ ہاتھوں میں چلی گئیں۔۔۔پھر کویتا کی شہرت ان کے حسن اور ان کے کام کی وجہ سے آسمانوں کو چھوتی چلی گئی۔۔۔انہوں نے کامیاب ترین فلموں میں کام کیا اوران کی جوڑی ندیم کے ساتھ بھی کافی پسند کی گئی۔۔۔کویتا کی والدہ نے انہیں محبت کی اجازت نہیں دی تھی۔۔۔اور کچھ انہیں کویتا کے حسن کا بھی اندازہ تھا۔۔۔ان سب باتوں کی وجہ سے کویتا نے ایک بار خودکشی کی کوشش بھی کی لیکن کامیاب نا ہوسکیں۔۔۔پھر ایک ادھیڑ عمر کے پیر صاحب ان کے دیوانے ہوگئے اور وہ کافی پیسے والے تھے۔۔۔کویتا نے ان کے ساتھ ہی زندگی گزاری۔۔۔جب وہ دنیا سے گئے تو پھر کویتا کو آزادی ملی اور وہ اب امریکہ میں مقیم ہیں۔۔۔انڈسٹری میں اب ان کا کوئی وجود باقی نہیں اور وہ گمنام زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔
image
 
عارفہ صدیقی
عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی بھی ایک بہت بہترین اداکارہ تھیں۔۔۔عارفہ صدیقی ایک ملٹی ٹیلنٹڈ لڑکی تھیں۔۔۔بلا کی خوش اخلاق، ذہین، اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل اور ایک اچھی انسان۔۔۔انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہاں انہیں زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔۔۔تھیٹر میں بھی کام کیا اور ڈراموں میں ان کا اصغری اکبری، عینک والا جن، پیاس، مرات العروس اور کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں۔۔عارفہ صدیقی کی آواز بھی بہت اچھی تھی۔۔۔انہوں نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور پھر انہوں نے کئی گانے بھی گائے۔۔۔جب بات آئی شادی کی تو عارفہ صدیقی نے خود سے تیس برس بڑے ۔۔۔موسیقار استاد نذر سے شادی کرلی۔۔۔لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں کیونکہ اسی اور نوے کی دہائی میں عارفہ صدیقی چھائی ہوئی تھیں اور ان کے اس فیصلے نے بہت سارے لوگوں کے دل بھی توڑے تھے۔۔۔یہ ایک محبت کی شادی تھی اور تئیس سال بہت کامیابی سے چلی۔۔۔پھر پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔۔۔اب انہوں نے خود سے کافی چھوٹے گلوکار تعبیر علی سے شادی کی ہے اور کافی خوش بھی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: