اس نے مجھے میرے باپ کا آخری دیدار بھی نہیں کرنے دیا۔۔۔شوبز ستاروں کے دکھ

image


انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے سینوں میں دکھوں کی ایک داستان رقم ہے لیکن وہ اس کا اظہار ہر بار نہیں کرتے۔۔۔ان کی آنکھوں میں اس دکھ کی تڑپ بہت واضح ہے اور وہ اپنی خوشی میں بھی رو پڑتے ہیں-

مایا علی
اداکارہ مایا علی کا دکھ ان کے والد کی موت ہے جس کو انہوں نے اپنے بھائی کی شادی میں بہت شدت سے محسوس کیا۔۔۔ان کے گھر کی پہلی خوشی تھی۔۔۔اور جس باپ نے گھر کے ستونوں کو کھڑا کیا وہی اس خوشی میں شامل نہیں تھا۔۔۔مایا علی کے والد ان کو بہت چاہتے تھے لیکن میڈیا میں ان کی موجودگی کی وجہ سے خائف رہتے تھے۔۔۔انتقال سے کچھ عرصہ قبل وہ مان گئے تھے لیکن ان کی موت کے وقت مایا ان کے قریب نہیں تھیں۔۔۔وہ ایک شوٹ پر تھیں اور وہیں انہیں اطلاع ملی کہ ابو اب نہیں رہے۔۔۔اس خبر نے مایا علی کے دل کو بری طرح توڑ دیا۔۔۔پھر بھائی کی شادی مایا نے خوب دھوم دھام سے کی اس واقعہ کے چار سال بعد۔۔۔اور ایک موقع پر وہ اپنے ضبط کے سارے بندھن توڑ کر رو ہی پڑیں۔۔۔انہوں نے لکھا کہ ۔۔۔ابو آج سب ہیں یہاں پر بس ایک آپ ہی نہیں ہیں۔۔۔

image


ایمان علی
اداکارہ ایمان علی نے اپنے والد عابد علی سے ایک عرصہ تک رشتہ بہت زیادہ نہیں رکھا کیونکہ وہ دوسری شادی کر کے ان لوگوں کو چھوڑ گئے تھے۔۔۔لیکن جب ایمان علی کی شادی ہونے لگی تو عابد علی مرحوم کا دوبارہ ملنا جلنا شروع ہوا اور ایمان علی اور وہ دونوں بہترین دوست بن گئے۔۔۔ایمان کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کو نہیں بھلا سکتی جو ہم دونوں کے درمیان بن گیا تھا۔۔۔پھر چھوٹی بہن کی شادی ہوئی اور ابو ٹھیک تھے۔۔۔وہ کمزور تو لگ رہے تھے لیکن اتنا اندازہ نہیں تھا کہ ان کے اندر کیا ہورہا ہے۔۔۔ایمان کا کہنا ہے کہ میرے ابو نے اپنی طبعیت کی خرابی ہم سے چھپائی ، وہ ایک مہینہ علاج کے لئے لاہور آئے لیکن ہم سے نہیں ملے۔۔۔پھر کراچی آگئے۔۔۔اور ہمیں ایک دن اچانک پتہ چلا کہ ابو ہسپتال میں ہیں اور ان کی حالت بہت خراب ہے۔۔ایمان کا کہنا ہے کہ میں صبح پہنچی اور شام میں جب میں اپنا سامان لے کر ہسپتال کے دروازے پر آئی تو نرس نے کہا کہ کمرے میں جائیں۔۔۔دیکھا تو سب ختم تھا۔۔۔اور ابھی کچھ لمحے ہی گزرے تھے کہ رابعہ نورین آئیں اور میرے ابو کو گھر لے جانے لگیں۔۔۔میری پھپھو، میں سب کہنے لگے کہ ہم بھی آرہے ہیں تو انہوں نے صاف منع کردیا۔۔۔یعنی میرے باپ کے جنازے میں ان کے خاندان کا کوئی شریک نہیں ہوسکا۔۔مجھے میرے باپ کا آخری دیدار تک نصیب نا ہوا۔۔۔میں راتوں کو سو نہیں پاتی۔۔۔مجھے شدید تکلیف ہے جو زندگی بھر اب میرے ساتھ رہے گی۔۔۔

image


یاسر نواز
اداکار یاسر نواز کے لئے اپنے والد کے انتقال کے بعد والدہ کی اہمیت دو گنا بڑھ گئی تھی۔۔۔ان کی امی انہی کے ساتھ رہتی تھیں اور وہ اپنی والدہ کے بہت زیادہ قریب تھے۔۔۔کیونکہ یاسر کی شکل اپنے والد سے بہت زیادہ ملتی ہے اس لئے امی کو بھی وہ بہت پسند تھے۔۔۔یاسر نواز کی والدہ کا جب انتقال ہوا تو وہ بیوی بچوں سمیت ایک جزیرے میں تھے۔۔۔جہاں انہیں اطلاع ملی تو وہ اپنے ہوش ہی کھو بیٹھے۔۔۔ماں چلی جائے گی یہ تو انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔۔۔لیکن اس سے بھی زیادہ درد اس بات کا تھا کہ انہیں ان کی ماں کا آخری دیدار یعنی آخری بار ملنا نصیب نہیں ہوگا۔۔۔وہ ہفتے کو پہنچ پائے لیکن والدہ کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق جمعہ کی نماز میں ہی ہوگئی۔۔۔یہ ایک ایسا خلا ہے جسے کوئی بھی پر نہیں کرسکتا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: