ایک ہی بیٹی ہے لیکن گھر بھر کی رونق ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کے گھر میں ایک ہی بیٹی ہے

image


بیٹیاں گھر کی رونق ہوتی ہیں اور لوگ دعا کرتے ہیں کہ کم سے کم ایک بیٹی تو ہو ہی جائے تاکہ ماں باپ کو گھر میں رونق کا صحیح احساس مل سکے۔۔۔کچھ کو یہ خوشی بہت وافر مقدار میں ملتی ہے، کچھ کو ایک بھی بہت اور کچھ اس کے صرف خواب ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے بھی کئی ستارے ہیں جن کے گھر میں صرف ایک ہی بیٹی ہے اور وہی ان کے دل کی ٹھنڈک ہے۔۔۔

جویریہ عباسی کی بیٹی
اداکارہ جویریہ عباسی کی شمعون عباسی سے شادی کرنے کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی انزلہ۔۔۔جو ان کے دل کی دھڑکن ہے۔۔۔جویریہ نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بچی کو اپنے ساتھ ہی رکھا اور پھر کبھی شادی نہیں کی۔۔۔زندگی میں ایک بار کوئی شامل ہوا لیکن بات بن نہیں پائی۔۔۔جویریہ عباسی نے انزلہ کو دوستوں کی طرح پالا اور اب انزلہ ہی ان کی چیزوں کا خیال رکھتی ہے۔۔۔انہیں کیا بولنا چاہئے اور کیا نہیں وہ اکثر شوز سے پہلے انہیں گائیڈ بھی کرتی ہے۔۔۔

image


عفت عمر کی بیٹی
اداکارہ اور میزبان عفت عمر کی ایک ہی بیٹی ہے نور جہاں۔۔۔عفت کی شادی کو تو کئی سال ہوگئے ہیں لیکن ان کے گھر میں ایک ہی پھول کھلا اور وہ اس سے کافی خوش ہیں۔۔۔دونوں ماں بیٹیاں اکثر مختلف تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں عفت سے پوچھا گیا ان کی بیٹی کے بارے میں تو انہوں نے بہت چمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ کہا کہ نام سے ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میری بیٹی میری زندگی کی روشنی ہے۔۔۔نور جہاں نام ہے اس کا۔۔۔عفت عمر کی بیٹی ابھی سولہ سال کی ہیں اور عفت نے ان کی تربیت بھی اسی انداز سے کی جس طرح ان کی ہوئی۔۔۔

image


ماہ نور بلوچ کی بیٹی

اداکارہ ماہ نور بلوچ کو ان کے حسن اور نوجوان دکھنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل ہے۔۔۔ان کی ایک ہی بیٹی ہے لیلیٰ حمید جن کے سامنے ماہ نور بلوچ بھی چھوٹی ہی لگتی ہیں۔۔۔ان کی بیٹی نے صرف کچھ عرصہ ماڈلنگ کی لیکن وہ اپنی ماں کی طرح کامیاب نا ہو سکیں۔۔۔ماہ نور بلوچ کے لئے ان کی بیٹی زندگی ہے۔۔۔وہ اب نانی بھی بن گئی ہیں۔۔۔انہوں نے کئی بار ذکر کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سب سے زیادہ خوبصورت لگتی ہیں خود کو۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: