گھر میں جب ہوتا ہے یہ اعلان کہ ابو آرہے ہیں تو ایک بھگدڑ سی مچ جاتی
ہے۔۔۔سب کو اپنی اپنی پڑ جاتی ہے۔۔۔ابو کے غصہ سے کون نہیں گھبراتا۔۔۔اور
بڑے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے ابو کو غصہ ہی نہیں آتا۔۔۔شوبز ستارے بھلے
کتنے ہی طرم خان بن جائیں لیکن جیسے ہی سامنے آتے ہیں ان کے ابو۔۔۔سب بن
جاتے ہیں ڈبو۔۔۔
صنم جنگ
صنم جنگ اپنے گھر میں سب سے بڑی ہیں لیکن وہ اکثر اپنے گھر کی جب بھی کوئی
بات بتاتی ہیں تو اس میں ابو کے رعب اور غصے کا اکثر ذکر ہوتا ہے۔۔۔ان کی
امی حالانکہ نوکری پیشہ خاتون تھیں لیکن گھر میں اصول اور کمانڈ صرف ابو کو
حاصل تھی۔۔۔بیٹیوں کے فیصلوں سے لے کر گھر کو چلانے کا نظام تک سب ابو کے
ہی ہاتھ میں تھا۔۔کسی کو کمرے میں الگ سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی رکھنے کی اجازت
نہیں تھی۔۔۔جو دیکھنا ہے سب مل کر دیکھیں گے۔۔۔جب تک صنم کی شادی نہیں ہوئی
تھی ، ان کے ابو کے یہ تمام اصول ان کی زندگی کا حصہ تھے۔۔۔
|