ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑ
گئے تھے۔۔۔ان میں سے کسی ایک کا نا ہونا دوسرے کے لئے بھی سب کچھ ختم ہونے
کی نوید بن گیا تھا۔۔۔
تمنا اور ننھا کی جوڑی
فلمسٹار تمنا نے تھیٹر، فلم، ٹی وی کے لئے بہت کام کیا اور اپنی اینٹری
ریڈیو کے ڈرامے سے دی تھی۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں لانے والے
کمال احمد رضوی تھے۔۔اور پھر انہوں نے فلم انڈسٹری میں جب اپنی جگہ بنائی
تو ان کا ساتھ تھا ننھا کے ساتھ۔۔۔تمنا بیگم نے زندگی میں بہت مشکل وقت بھی
دیکھا۔۔۔شادی ہوئی تو ڈھائی سال بعد ہی میاں کا ایک حادثے میں انتقال
ہوگیا۔۔۔پھر ایک بیٹی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھا کیونکہ کوئی
کمانے والا نہیں تھا۔۔۔ایسے وقت میں ان کا بہترین دوست ننھا ہی بن گیا۔۔۔یہ
وہ انسان تھا جس کے ساتھ لوگوں نے ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا۔۔۔ایک موقع
پر دونوں نے ایک ہی گلاس سے دودھ پیا اور ایک دوسرے کو دودھ شریک بہن بھائی
کا ٹائٹل دے ڈالا۔۔۔ان کی جوڑی ٹوٹنے کے بعد تمنا بیگم کا دل پھر کسی کے
ساتھ نا جڑ سکا۔۔۔
|