کسی کو نہیں پتہ کہ وہ انڈسٹری چھوڑ کر کہاں گئیں۔۔۔لالی ووڈ کی کھوئی ہوئی اداکارائیں

image


لالی ووڈ کے کچھ ایسے چہرے ہیں جو آئے اور چلے گئے۔۔۔لیکن کوئی بھی ان کے جانے کے بعد ان کو ڈھونڈ نہیں پایا۔۔۔کچھ کی خبر ملی لیکن وہ بھی انڈسٹری سے دور جانے کی ہی تھیں۔۔۔ان چہروں نے چاہے ایک فلم میں بھی کام کیا لیکن ان کو پسند کرنے والے آج بھی ان کے فین ہیں۔۔۔

شکیلہ قریشی
مسٹر 420 اور مسٹر ٹربل سم جیسی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی شکیلہ قریشی کی شادی ملک کے معروف کامیڈین ارو لیجینڈ عمر شریف سے ہوئی لیکن یہ شادی چل نا سکی اور پھر اس کے بعد کسی نے شکیلہ قریشی کو انڈسٹری میں نہ دیکھا۔۔۔شکیلہ قریشی اپنے دور میں پی ٹی وی کی معروف اداکارہ تھیں اور ان کی کچھ عرصہ قبل ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ کافی بدل گئی ہیں لیکن انڈسٹری سے دور جا چکی ہیں۔۔۔

image


سیما رضوی
سیما رضوی ایک میوزیشن، گلوکارہ، اور اداکارہ رہیں۔۔۔انہوں نے معین اختر کی فلم مسٹر کے ٹو میں بھی کام کیا۔۔۔انتہائی خوبصورت تو وہ تھیں ہی لیکن ان کی آواز میں بھی جادو تھا۔۔۔وہ تسمینہ شیخ کی بہن بھی ہیں اور سنا یہی ہے کہ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ واپس انگلینڈ میں ہی جا کر بس گئیں۔۔۔کیونکہ ان کا زیادہ وقت وہیں گزرا ہے۔۔۔

image


روبی نیازی
نوے کی دہائی میں ایک نام کی بہت دھوم مچی اور و ہ تھا روبی نیازی کا۔۔۔جنہوں نے ’’مستانہ ماہی‘‘، ’’جادو نگری‘‘، ’ مسٹر چارسو بیس‘‘ جیسی کئی فلمیں کیں اور اپنا نام بنایا۔۔۔انہوں نے جب انڈسٹری چھوڑی تو کسی کو پتہ بھی نا چلا۔۔۔اور یہ غائب ہی ہوگئیں۔۔۔ان کی شادی ہوئی اور کراچی میں ہی رہائش پذیر تھیں۔۔۔ان کی شادی ہوئی تھی لیکن بہت جلدی ہی شوہر کا انتقال ہوگیا اور یہ اب اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔۔

image


ستارہ
فلمی دنیا پر ایک حسین چہرہ نوے کی دہائی میں آیا جن کا نام تھا ستارہ۔۔۔یہ گلوکارہ شمسہ کنول کی بہن بھی تھیں اور ان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کافی جاندار تھی۔۔۔۔ستارہ نے کئی مشہور پشتو اور اردو فلموں میں کام کیا اور پھر 1991 میں انہوں نے پشتو فلموں کے ایکشن ماسٹر پپو سے شادی کرلی۔۔۔اس دوران اپنی فلمیں بھی مکمل کروائیں اور اسی سال فلم انڈسٹری کو ہی نہیں بلکہ شوبز کو ہی مکمل طور پر خیر آباد کہہ دیا۔۔۔وجہ یہ تھی کہ ان کے شوہر کو پسند نہیں تھا کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کریں۔۔۔افسوسناک بات یہ تھی کہ شادی کے ایک سال بعد ہی ستارہ کے شوہر کو قتل کردیا گیا۔۔۔ان کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی انہوں نے نہ تو دوسری شادی کی اور نہ ہی شوبز میں دوبارہ قدم رکھا۔۔۔بلکہ وہ لاہور میں ایک مکمل باپردہ زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔

image


بازغہ
فلم امانت کی ہیروئن بازغہ نے اور بھی کئی فلموں میں کام کیا لیکن پھر ان کی شادی عطاء اﷲ عیسی خیلوی سے ہوگئی جو کہ جانے مانے گلوکار ہیں۔۔۔اور بازغہ نے نا صرف شوبز کو خیر آباد کہا بلکہ ان کی کوئی تصویر بھی کبھی کسی کے سامنے نہ آئی۔۔۔

image


عندلیب
اداکارہ عندلیب نے فلم گھونگھٹ میں کام کیا تو سب ہی ان کے دیوانے ہوگئے۔۔۔بہت زیادہ فلمیں نہ کرسکیں تھیں کہ ان کے عشق میں مبتلا حنیف گھمن نے ان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔۔۔عندلیب کی زندگی میں جیسے طوفان آگیا،۔۔۔چہرہ تو خراب ہوگیا لیکن ساتھ ہی شوبز سے بھی رشتہ ٹوٹ گیا،۔ باوجود پلاسٹک سرجریز کے عندلیب کے چہرے میں وہ پہلے جیسی بات نہ آسکی۔۔۔اب وہ دبئی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: