اس کورونا نے انڈسٹری کے بہت سارے ستاروں کی قیمتوں کو ایک دم گرا
دیا۔۔۔لاہور کے آرٹسٹ تو بغیر کسی پیسوں کے بھی اسکرین پر آنے کے لئے تیار
ہیں کیونکہ چینلز میں اب رمضان ٹرانسمیشن کے لئے بھی صرف کراچی سے ہی مہمان
بلائے جارہے ہیں اور ایسی صورت میں بہت سارے ستاروں کا اسکرین پر آنا فی
الوقت محال ہے۔۔۔
عید شو کی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور وقتاً فوقتاً ستاروں سے
اس کے حوالے سے بات ہورہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا جارہا ہے کہ اب
وہ پیسے نہیں ہیں جو آپ پہلے لیتے تھے۔۔۔اب اس کے آدھے بھی شاید ہی مل
پائیں۔۔۔
یاسر حسین
یاسر حسین کی کورونا سے پہلے خاصی دھوم تھی اور ان کے اور اقراء کے چارجز
آسمان کو چھو رہے تھے کیونکہ ان دونوں کی خاصی ڈیمانڈ تھی۔۔۔ایک تو نئی نئی
شادی اوپر سے دونوں کی اپنی اپنی شہرت۔۔۔تو اقراء کسی بڑے شو میں شرکت کے
پانچ لاکھ اور یاسر دو سے ڈھائی لاکھ تک لیتے تھے۔۔۔اب ان دونوں کے ان
پیسوں میں پچاس فیصد سے بھی زیادہ کمی آئی ہے اور اس وقت انہیں صرف اپنی
شرکت مشروط ہے۔۔۔
|