میں اپنے بچے کو سب کچھ خود بنا کر کھلاتی ہوں۔۔۔شوبز کی مائیں جنہیں گھریلو نہیں سمجھا جاتا لیکن ایسا نہیں ہے

image


ماں تو ایک ایسا رشتہ اور اک ایسا جذبہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔۔۔لیکن شوبز کی ماؤں پر اکثر یہ الزام لگا دیا جاتا ہے کہ یہ بھلا کیا بچے کو پالے گی۔۔۔ماسیوں پر چھوڑ کر آجاتی ہوگی۔۔۔بازار کے بنے دودھ اور کھانے دیتی ہوگی۔۔۔بس نام کو بچہ پیدا کرلیا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ایسی بہت ساری مائیں ہیں جنہوں نے دن رات ایک کر کے کام بھی کیا اور اسی دل کے ساتھ بچے کی تربیت بھی کی اور چھوٹے سے بچے کو بہت اچھی طرح پالا بھی۔۔۔

نادیہ حسین
نادیہ حسین جتنی اچھی بیوٹیشن، ماڈل اور اینکر ہیں وہ اتنی ہی بہترین ماں بھی ہیں۔۔۔جب ان کا چھوٹا بیٹا پیدا ہوا شیر داد۔۔۔تو اکثر لوگوں کو لگا کہ نادیہ تو اتنی مصروف ہے کیا بچے کو پالے گی ۔۔۔لیکن نادیہ نا صرف بچے کو خود سنبھالتی تھیں۔۔۔بلکہ خود ہی اس کی سبزیاں بوائل کرکے انہیں پیس کر اس کی پہلی نرم غذا گھر میں ہی تیار کرتی تھیں۔۔۔انہوں نے ڈبے کی غذائیں اپنے بچے کو نہیں دیں اور اپنے ساتھ ہر وقت بے بی بیگ رکھتی تھیں اور بچے کے سارے کام خود ہی کرنے کو ترجیح دیتی تھیں۔۔۔

image


آئزہ خان
اتنی مصروف زندگی کے باوجود آئزہ خان اپنے بچوں کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتیں۔۔۔ان کی زندگی کا پہلا مقصد صرف اور صرف ان کے بچے ہیں۔۔۔۔بچوں کی پسند کے کھانے تیار کرنے سے لے کر انہیں اسکول چھوڑنا، ان کو کھانا کھلانا، ان کو سلانا، ان کے سارا دن کے کام آئزہ خود ہی کرتی تھیں۔۔انہوں نے بڑے ہی منظم طریقے سے اپنی شوٹس کو اپنے بچوں کے حساب سے مکمل کروایا۔۔۔بچوں کے لئے شوٹ کے دوران بھی گھر آتی تھیں تاکہ انہیں ماں کی دوری کا احساس نا ہو۔

image


صنم جنگ
مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ نے اس وقت تک کوئی ڈرامہ نہیں کیا جب تک الایا اسکول جانے کے لائق نہیں ہوگئی۔۔۔وہ مارننگ شو کے بعد اپنا پورا وقت الایا کو ہی دیتی تھیں۔۔۔جب وہ چھوٹی تھی اور رات بھر جاگتی تھی تو صنم اسے خود ہی سنبھالتی تھیں اور پھر بغیر نیند پوری کئے اپنے کام پر بھی جاتی تھیں۔۔۔الایا کی خاطر صنم نے بہت کچھ پکانا بھی سیکھا اور اس کے سارے کام خود کرنے کو ہی ترجیح دی۔۔۔

image


ایمن خان
اپنے عروج پر ہونے کے باوجود ایمن خان نے شوبز کو بیٹی کی پیدائش کے بعد مکمل طور پر ہی خیر آباد کہہ دیا ہے۔۔۔اور وہ اکا دکا ہی کسی شو میں نظر آتی ہیں۔۔۔ان کی ساری توجہ اب امل کی پرورش پر ہے اور وہ اس میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کرتیں۔۔۔

image


متیرا
متیرا کو لوگ کچھ بھی کہتے ہوں لیکن اپنے بیٹے کے لئے وہ صرف ایک ماں ہے۔۔۔متیرا اپنے بچے کے سارے کام خود ہی کرتی ہیں اور جب وہ گھر پر موجود ہوں تو اس کو کھانا کھلانے سے لے کر اس کے سارے ضروری کام کے لئے وہ کسی کو تکلیف نہیں دیتیں۔۔۔متیرا کو اپنے بیٹے کے کام کرکے خوشی ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: