دنیا میں کتنا خوف و ہراس؟

 آج ایک بارپھر دنیا خوف وہراس میں مبتلاہوگئی ہے خوف اتنا کہ تمام ائیرپورٹس’ پر مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے یہ خوف ایک نئے وائرس کورونا کی باعث پیداہواہے جس کا ماخذ چین کو نامزدکیا گیاہے دنیا ابھی تک پوری طرح یہ نہیں جان پائی کہ کورونا وائرس‘ اصل میں ہے کیا؟ بہرحال عالمی ادارہ صحت نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ چین کے صوبے ہوبئی کے وسطی شہر ووہان میں ایک نئے قسم کے وائرس ’کورونا‘ سے کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اب تک اس وائرس کے 550 کیسز ساری دنیا سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے ہی ہے جہاں روز بروز متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ چین میں نئے قمری سال کے جشن کے لئے لاکھوں افراد مختلف ممالک سے چین آتے ہیں اور چین میں رہنے والے اندرونِ ملک بڑے پیمانے پر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس وائرس کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔شبہ ہے کہ یہ وائرس چین کی سمندری حیات کی مارکیٹ سے پھیلا ہے جہاں آبی حیات کی غیر قانونی تجارت بھی کی جاتی ہے۔ ۔کورونا وائرس دراصل کیا ہے؟ اس سوال کا جواب اتنا آسان نہیں پھربھی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر سارس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلیوں کی ایک خاص نسل Civet Cats جسے اردو میں مشک بلاؤ اور گربہ زباد وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس سے انسانوں میں منتقل ہوا جبکہ مرس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خاص نسل کے اونٹ سے انسانوں میں منتقل ہوا۔اب بھی بہت سارے کورونا وائرس ایسے ہیں جو جانوروں میں پائے جاتے ہیں لیکن ابھی تک انسان ان سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔چینی حکام نے 7 جنوری کو اس فیملی کے ایک کورونا وائرس کی تشخیص کی جسے 2019 nCoV کا نام دیا گیا ہے اور اس کی انسانوں میں پہلے کبھی تشخیص نہیں ہوئی۔اس وائرس کے بارے میں ابھی زیادہ کچھ تو نہیں معلوم مگر یہ بات یقینی ہے کہ یہ انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے، کیونکہ دورانِ علاج چین کے 15 میڈیکل اسٹاف کے افراد بھی اس سے متاثر ہوئے۔اس کی علامات کی خاص نشانی یہ ہے کہ کورونا وائرس کی علامات میں مریضوں کو سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس اتنا خطرناک نہیں جتنا کہ اس وائرس کی ایک اور قسم سارس ہے جس سے 3-2002 کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 800 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور گذشتہ سال یہ وائرس بھی چین سے پھیلا تھا جس کا دارالخلافہ ووہان ہے وہاں ہزاروں شہری جاں بحق ہوگئے اب چینی حکومت نے لاک ڈاؤن کے بل بوتے پر کسی ویکسین کے بغیراس وباء پر قابوپالیاہے جبکہ تلک کرونا سے دنیابھرمیں 2لاکھ30ہزار ا فرادہلاک ہوچکے ہیں امریکہ، اٹلی،برطانیہ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 4 جبکہ جنوبی کوریا، تائیوان، جاپان بھی اس وباء کی زدمیں ہیں اس وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس وباء سے مزید لاکھوں افرادہلاک ہوسکتے ہیں پاکستان کے وزیر اعطم عمران خان کو تشویش ہے کہ مئی کا مہینہ خطرناک ہوسکتاہے اسی لئے لاک ڈاؤن میں 9مئی تک کا اضافہ کردیا گیاہے پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اپنے ملکوں میں آنے والے افراد کی اسکریننگ کا انتظام کیا ہے تاکہ یہ وائرس ان کے ملک میں نہ پھیلے۔آگے کیا ہوگا؟

توقع کی جارہی ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس وائرس کے حوالے سے جلد اس بات کا فیصلہ کرلے گا کہ اسے عالمی سطح پر عوامی صحت کا مسئلہ قرار دیا جائے یا نہیں جس کے بعد اس کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ماہرین صحت نے خبردار کرتے ہوئے ہدایات کی ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری انفلوئنزا یا فلو جیسی ہی ہے اور اس سے ابھی تک اموات کافی حد تک کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق لوگوں کو بار بار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے اور بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔ فی الحال احتیاط ہی اس سے بچاؤکا واحد حل ہے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 399159 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.