|
ہر چیز کا حد سے گزر جانا بھی کبھی کبھی مہنگا پڑجاتا ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری
میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو اتنی پتلی ہیں کہ ان کے پتلے ہونے کی وجہ
سے بھی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔۔۔
مدیحہ افتخار
اداکارہ مدیحہ افتخار نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ ’’پارٹیشن ایک سفر‘‘ سے
کیا۔۔۔اس وقت وہ اتنی پتلی دبلی نہیں تھیں جتنا گزرتے ماہ و سال نے ان کو
بنا دیا۔۔۔وہ شادی کے بعد دوبئی میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھیں اور
آج کل یہاں شفٹ ہوگئی ہیں۔۔۔ان کا چہرہ ضرورت سے زیادہ ہی پتلا ہوگیا ہے جو
ان کو ان کی عمر سے کافی بڑا دکھارہا ہے۔۔۔مدیحہ کے پتلا ہونے کی وجہ سے ان
کے چہرے کی جلد ان کو عمر سے بڑا دکھا رہی ہے۔۔۔
|
|
سجل علی
اداکارہ سجل علی ایک انتہائی پتلی دبلی اداکارہ ہیں۔۔۔ان کے اس نازک وجود
کی وجہ سے ان کے سائز کے کپڑے ملنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔ڈیزائنرز کو عموماً
ان کے سائز پر خاص طور پر کپڑے بنانے پڑتے ہیں ۔۔۔ان کا پتلا ہونا اکثر
اداکاراؤں کو ان کے سامنے مزید موٹا دکھاتا ہے جو کہ باقی لوگوں کے لئے
تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔
|
|
آمنہ ملک
اینکر اور اداکارہ آمنہ ملک بھی بہت ہی کم وزن کی ہیں اور ان کو ڈرامہ میں
ہیروئن بنانا اس لئے بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ اس انتہائی پتلے چہرے کی وجہ سے
ان کے چہرے پر تھوڑی سختی آگئی ہے اور چہرے پر عمر جھلکنے لگی ہے۔۔۔
|
|
ایمان علی
ماڈل اور اداکارہ ایمان علی بھی انتہائی پتلی ہیں لیکن کیونکہ وہ ماڈل رہی
ہیں اس لئے انہیں آتا ہے خود کو اس سائز کے ساتھ کپڑے اور جیولری میں
سجانا۔۔۔ان کے لئے یہ وزن بالکل صحیح ہے اور وہ اس پر خود کو بہت اچھا ڈیل
کرتی ہیں
|
|